ہم اللہ سے کیوں نہیں سیکھتے؟

سورۃ اعراف میں ابلیس کو خطاب کرکے خالقِ کائنات نے ارشاد فرمایا ہے" :مامنعك ألا تسجد إذ أمرتك" ،اس سے معلوم ہوتاہے کہ سجدہ کا حکم فرشتوں کے ساتھ ابلیس کو بھی دیا گیا تھا مگر اس نے اس کی تعمیل نہ کی تو خالقِ کائنات نے اس کو جنت سے نکال دیا۔ ابلیس نے انسانوں کو گمراہ کرنے کی قسم کھائی اور قیامت کے روز تک کی مہلت مانگی جو خالقِ کائنات نے اس کو دے دی تاکہ دنیا کا نظام چلتا رہے۔اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے زیادہ طاقتور ہے اس کو ہر شے پر قدرت حاصل ہے وہ اگر چاہتا تو اسی وقت ابلیس کو جہنم واصل کر دیتا لیکن آخر اس نے ایسا کیوں نہ کیا ، کیا ہم اس سے اس برداشت کا سبق حاصل نہیں کر سکتے؟

کسی بھی ملک میں حکمرانوں سے زیادہ بڑا، طاقتور اور ملک کی ہر شے پرقادر ہونے والا کون ہو سکتا ہے؟ ابلیس کی مانند کوئی فتنہ اگر ملک میں موجود ہو تو اس کا نہ صرف پتہ لگانا حکومت کا کام ہے بلکہ اس کو کیفرِ کردار تک پہنچانا بھی حکومت ہی کی ذمہ داری ہے۔ ملک کے رائج الوقت دستور کے مطابق تمام اقدامات اٹھا کر ثابت کرنا اور دستور کے عین مطابق سزا دینا بھی حکومت کا ہی فرض ہے ۔ ملک سے باہر کوئی اور ملک، ادارہ یا بڑے سے بڑا طاقتور شخص اس کام کو سر انجام دینے کا نہ تو اہل ہے اور نہ ہی کسی کو یہ حق حاصل ہے۔ لیکن اللہ سے سیکھنے والے سبق کے مطابق تو ریاست کا کاروبار خوش اسلوبی سے چلتے رہنے اور آگے بڑھنے کے لئے ایسے کسی فتنہ کا پتہ چل جانے کے بعد علی الاعلان اس کو معاف کرکے اللہ کے بنائے ہوئے روزِ محشر اس کا حساب کرنا مناسب ہوگا یا اپنا کوئی روزِ محشر دستور کے عین مطابق بنانا ایک احسن قدم ہوگا۔
نیز درجِ بالا کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینے سے یہ ثابت بھی ہو جاتا ہے کہ کوئی ملک کس درجہ تک آزاد ریاست کی حیثیت رکھتا ہے۔
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 130 Articles with 124528 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More