شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں بیدا ہونگ چین کی زرعی
جدیدکاری کی ایک بہترین مثال ہے۔1950کی دہائی میں دستی کاشت کاری لے کر
1970 کی دہائی میں بڑے پیمانے پر اپنائی جانے والی جدید زرعی مشینری اور اب
ڈرون اور سیٹلائٹ نیوی گیشن کی مدد سے ذہین آلات کے دور تک، بیدا ہونگ میں
زرعی جدت کا یہ کارنامہ نصف صدی سے زائد عرصے کی محنت اور لگن کے ذریعے
ممکن ہوا ہے۔
ماضی میں اسے ویران اراضی کا حامل وسیع علاقہ سمجھا جاتا تھا لیکن آج بیدا
ہونگ مسلسل محنت کے نتیجے میں چین کے لیے اناج کے گودام میں تبدیل ہو چکا
ہے۔ 1958 ء میں ہزاروں پرعزم نوجوانوں کے ایک سرکردہ گروہ نے اپنے آبائی
وطن کو چھوڑ کر دور افتادہ اور بے ترتیب صحرا میں قدم رکھا اور اسے اناج کے
گڑھ میں تبدیل کرنے کا عزم کیا۔ غیر متزلزل عزم اور انتھک محنت کے ذریعے،
ان بہادر نوجوانوں نے ایک سال کے اندر ہی اپنی پہلی فصل حاصل کر لی۔
اُس وقت اپنی جوانی بیداہونگ کے لیے وقف کرنے والے افراد کہتے ہیں کہ 1958
میں انہوں نے پہلے ہی سال اپنی محنت کا پھل دیکھا۔ انہوں نے جو خوشی محسوس
کی وہ بے مثال تھی، کیونکہ یہ اناج اُن کے اپنے ہاتھوں سے بوئے گئے تھے
۔1958 تا 1978 کے بیچ ہل اور ٹریکٹروں سے لیس ان باہمت نوجوانوں نے21 لاکھ
33 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر کاشت کاری کو ممکن بنایا اور 141 کھیت تعمیر
کیے، جس سے اُس دور کا ایک عجوبہ وجود میں آیا اور انسانی تاریخ میں ایک
پائیدار باب لکھا گیا۔
جب چین نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو اپنایا تو ان کی وراثت برقرار
رہی جس نے 1978 کے بعد سے بیداہونگ میں جدید زرعی مشینری کے دور کا آغاز
کیا۔ یوں ، اس زرخیز خطے نے زرعی پیداوار کی میکانائزیشن کی جانب سفر کا
آغاز کیا۔ ہیلونگ جیانگ صوبے کے زرعی حکام کے نزدیک ٹریکٹر اور جوتنے والی
مشینیں درستگی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ دستی مزدوری کے مقابلے میں زیادہ
درستگی کے ساتھ پودوں اور قطاروں کے وقفے کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔
قابل ذکر کارکردگی اور انسانی مزدوری کے اخراجات میں کمی نے ملک بھر میں
توجہ حاصل کی۔ صرف 20 مشین آپریٹرز 733 ہیکٹر زمین پر کھیتی باڑی کے لیے
کافی تصور ہوتے ہیں، ایک ایسی کامیابی جو ناقابل فہم معلوم ہوتی تھی۔ان
مشینوں کے بغیر، کھیت کو جوتنے میں تقریباً ایک مہینہ لگ جاتا تھا۔ مشین کی
مدد سے یہ کام صرف دو ہفتوں میں مکمل کیا گیا، جس سے کاشت کاروں کی
کارکردگی دوگنی ہو گئی ۔2008 تک ، بیدہوانگ نے تمام کھیتوں میں جامع
میکانائزیشن حاصل کرلی تھی ، جس نے اگلے محاذ یعنیٰ اسمارٹ اور ذہین
ٹیکنالوجیز کے لئے اسٹیج قائم کیا ۔ماہرین کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسا جزو ہے
جسے انہوں نے چاول کی پیوند کاری کرنے والوں کے لئے اپنے سیٹلائٹ نیویگیشن
سسٹم کی پہلی نسل کے لئے استعمال کیا تھا۔ اس وقت اُن کے پاس ایسی کوئی
مصنوعات نہیں تھیں اور دوسرے ممالک سے ٹیکنالوجی کی بندش کا سامنا تھا۔
2010 میں ، کائی شنگ فارم نے بغیر انسانی مدد کے چاول کی پیوند کاری کرنے
والوں کے لئے ملک کے پہلے نیوی گیشن سسٹم کا آغاز کیا ، جس نے چھ سال بعد
زرعی انٹرنیٹ آف تھنگز کی بنیاد رکھی۔ اسمارٹ ٹیکنالوجیوں کے ایک مجموعے نے
چاول کی کاشت میں انقلاب برپا کیا ، جس نے بیداہونگ کو اسمارٹ زراعت کے
حلقے میں نمایاں مقام پر فائز کیا۔فارم ماہرین کہتے ہیں کہ وہ ماڈل تخلیق
کرنے کے لئے بگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، پھر اسمارٹ زرعی کنٹرول سسٹم کے
ساتھ فیصلے کرتے ہیں، اور ذہین زرعی مشینری کے ساتھ ہر زرعی سرگرمی کو
انجام دیتے ہیں. پودے لگانے کے معیار میں بہتری، پیداوار میں اضافہ، اور
اخراجات میں کمی کے ساتھ، زیادہ سے زیادہ کارکردگی حاصل کی گئی ہے.حالیہ
برسوں کے دوران، بیداہونگ کی کامیابیاں جدت طرازی، استقامت اور جدید زرعی
ترقی کے لیے ثابت قدمی اور پختہ عزم کا واضح مظہر ہیں۔
|