ایلان مسک سُپر ہیومن قرار پائے
(Syed Musarrat Ali, Karachi)
|
ایلان جنوبی افریقہ کے ایک انجنیئر ایرول مسک اور کنیڈین ماڈل مائی مسک کے پہلے بیٹے تھے جو 28 جون 1971 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے زیادہ تر وقت اپنے والد کے ساتھ جنوبی افریقہ میں گزاراانکا بچپن کچھ زیادہ خوشگوار نہیں گذرا،اکثر ہم عمر لڑکے انھیں تنگ کرتے اور مار پیٹ سے بھی باز نہ آتے۔ایک دفعہ لڑکوں کے ایک گروہ نے ایلان کو سیڑھیوں سے گرایا اور اتنا مارا کہ وہ بے ہوش ہو گئے۔دس سال کی ہی عمر میں ایلان مسک کو کمپیوٹر پروامنگ میں دلچسپی ہو گئی اور 12 سال کی عمر میں ایلان نے بیسک لینگوئج میں ایک کمپیوٹر گیم لکھا اور تقریباً 500 ڈالر کی مالیت میں ایک کمپیوٹر میگزین کو بیچا۔ جون 1989 میں ایلان جنوبی افریقی کالج سے گریجویٹ کرنے کے بعد فوجی بھرتی سے بچنے کے لیے کنیڈا آ گئے اور اپنی کنیڈین والدہ کی وجہ سے یہاں کی شہریت بھی حاصل کرلی۔بائیس سال کی عمر میں ایلان نے اونٹریو میں واقع کوئینز یونیورسٹی سے گریجویٹ کیا۔ پنسلونیا سٹیٹ یونیورسٹی کے کالج برائے آرٹ و سائنس سے چوبیس سال کی عمر میں فزکس میں گریجویشن مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ایلان نے اکنامکس میں بھی بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ 1995 میں وہ کیلفورنیا منتقل ہوئے جہاں سٹینفورڈ یونیورسٹی میں انھوں نے اطلاقی طبیعیات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا مگر صرف دو دن بعد ہی تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا 1995 میں مسک اس کے بھائی کمبل اور گریگ کوری نے اپنے والد سے پیسے ادھارلے کر ویب سافٹ ویئر کمپنی Zip2 کی بنیاد رکھی۔ انھوں نے اس منصوبے کو پالو آلٹو میں کرائے کے ایک چھوٹے سے دفتر میں شروع کیا ۔ کمپنی نے اخبارات کی اشاعت کی صنعت کے لیے ایک انٹرنیٹ سٹی گائیڈ تیار کیا اور اس کی مارکیٹنگ کی جس میں نقشے، ہدایات اور فون ڈائریکٹریز پر مشتمل صفحات شامل تھے۔ ایلون مسک کے مطابق اس ویب گاہ کے کا میاب ہونے سے پہلے وہ اس قابل بھی نہیں تھے کہ دفتر یا اپارٹمنٹ کرائے پر لے سکتے اور دفتر میں صوفے پر ہی سو جایا کرتے۔ ایک کمپیوٹر تھا جسے وہ اوران کا بھائی باری باری استعمال کرتے تھے۔ Zip2کمپنی نے فروری 1999 میں 307 ملین ڈالر کی رقم کے عوض کمپیک(Compaq) کو خرید لیا اور اور مسک نے اپنے 7 فیصد شیئر کے مطابق 22 ملین ڈالر وصول کیے۔ 2002 میں ایلان نے امریکی شہریت حاصل کر لی۔ 1995 سے آج تک جن کمپنیوں کے مالک ہیں ان کے نام: Zip2، X.com and PayPal، SpaceX، Starlink، Tesla، SolarCity and Tesla Energy، Neuralink، The Boring Company، Twitter / X، Musk Foundation، Hyperloop، OpenAI and xAI، 14 اکتوبر 2024 کو نیویڈیا کمپنی کے سی ای او نے ایک انٹرویو میں ایلان مسک کو "سُپر ہیومن" کہا جس کو دیگر ارب پتی کاروباری لوگوں نے بہت سراہا۔ اس خطاب کو پانے کی وجہ ایک سُپر کمپیوٹر ہے جو ایلان مسک نے محض 17 روز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے توسیعی پروگرام کے لئے درکار ہونے پر خود تیار کر کے ایک ریکارڈ قائم کردیا۔ ایک سُپر کمپیوٹر تیار کرنے میں عام طور سے 3 سال لگتے ہیں۔بنیادی طور پر ایلان مسک ایک انجینئر ہیں اس لئے ایسا کارنامہ سر انجام دے پائے کیونکہ عام عادمی تو سمجھ بھی نہیں سکتا کہ سُپر کمپیوٹر کیا ہوتا ہے ۔
|