انسان سے انسان کی بے توقیری نمبر 9

(آن لائن جیون ساتھی کی تلاش کی تصویر گوگل سے لی گئی ہے)

بلا شبہ ٹیکنالوجی کے استعمال نے دنیا ہی بدل ڈالی ہے۔ انٹرنیٹ کی ایجاد اور اس کے کثرت سے استعمال میں اب جو عجیب و غریب انسانی ذہن کی اختراع سے پیدا شدہ حالات پیدا ہو رہے ہیں ان میں انسان کی قدر و منزلت عمر کے اس مقام پر کم ہورہی ہے جو کسی بھی انسان کا سنہرا وقت ہوتا ہے۔ہر انسان جوانی کے دور میں تو داخل ہوتا ہی ہے لیکن جب اس کو دوسری صنف کے انسان سے چاہت ہو، یہاں تک کہ وہ اس کو اپنی باقی ماندہ زندگی کا ساتھی بنانا چاہتا ہو ، ایسے مقام پر بھی ٹیکنالوجی بیچ میں آکر فیصلہ کرنے کا اختیار چھین لے تو بتائیے اس سے زیادہ انسان کی بے توقیری اور کیا ہوگی؟
کیا آپ کے والدین کا آپ کے جیون ساتھی کے انتخاب میں کچھ کہنے کا حق بنتا ہے؟یاد رکھیں کہ اس سے قطع نظر کہ آپ کس سے شادی کرتے ہیں، آپ کی ماں اور باپ پھر بھی آپ کے والدین ہی رہیں گے۔ وہ آپ سے محبت کریں گے، چاہے وہ آپ کے فیصلے سے متفق نہ ہوں یا وہ پریشان اور مایوس ہو جائیں۔ کمپیوٹرز ان ہیومن بیہیوئیر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ہر ماڈل میں سوشل میڈیا کے استعمال اور شادی کے معیار میں کمی کے درمیان تعلق پایا گیا۔ تحقیق کے نتائج میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے وہ اپنی شادیوں میں ان لوگوں کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ خوش ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ ایک ضروری برائی ہے۔ انٹرنیٹ کے فوائد اور نقصانات کے حوالے سے بحث پرانی ہے۔ اس کے فوائد میں ای کامرس، عالمی رابطے اور معلومات تک آسان رسائی شامل ہے اور اس کے نقصانات میں ذاتی معلومات کا نقصان، جعلی معلومات کا پھیلاؤ وغیرہ شامل ہیں۔انٹرنیٹ ہماری روزمرہ کی زندگیوں میں شامل ہے، ہوائی جہاز کی سیٹ بک کرانے سے لے کر ایک جوڑی موزے خریدنے تک۔ تاہم اس نے ہماری زندگیوں کو آسان بنا دیا ہے، پھر بھی جانے انجانے میں ہم سب اس کے غلام بن گئے ہیں۔سات سمندر پار دوستوں سے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم دو بار رابطہ ہو جاتا ہے جب کہ اپنے پڑوس میں کون رہتا ہے، کس حال میں ہے ؟ ہمیں بالکل بھی معلوم نہیں۔
یاللہ ٹیکنالوجی کی بیش بہا ترقی کے ساتھ انسانی اقدار کو اپنے ساتھ بہا کر لے جانے میں شراکت دار ہونے سے ہمیں محفوظ رکھنا، آمین!
Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 228 Articles with 166081 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More