ایک زرعی ملک کی حیثیت سے چین چاہتا ہے کہ اپنی جدید
زراعت کو مزید بااختیار بنانے کے لئے تکنیکی جدت طرازی پر زیادہ توجہ مرکوز
کی جائے اور پھر نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو مستقل ترقی دی جائے۔چینی
حکام نے بائیوٹیک اور اسمارٹ فارمنگ آلات میں ملک کی تیزرفتار ترقی کے
تناظر میں زرعی جدید کاری کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور سائنسی جدت
طرازی سے فائدہ اٹھانے کا واضح ایجنڈا مقرر کیا ہے۔
چینی حکام کی یہ کوشش بھی ہے کہ مضبوط پالیسی حمایت سے دیہی اصلاحات کو
گہرا کیا جائے ، اور دیہی بحالی کو آگے بڑھانے کے لئے مزید ٹھوس اقدامات
کیے جائیں۔حالیہ عرصے میں یہ پالیسی بھی اپنائی گئی ہے کہ زراعت میں نئے
معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دیا جائے، اور معروف ہائی ٹیک زرعی اداروں
سے کاشت اور بیج کی اقسام میں نئی کامیابیوں کے حصول کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک چیز تو بالکل واضح ہے کہ ، ملک اسمارٹ زراعت کی ترقی کے لئے اپنی حمایت
کو مسلسل بڑھا رہا ہے اور مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور کم اونچائی والی
ٹیکنالوجیوں کے ایپلی کیشن منظرنامے کو وسعت دے رہا ہے۔اسی طرح زراعت کے
شعبے میں معیاری پیداواری قوتوں کو پروان چڑھانے کے لئے اعلی سطح کا
ترقیاتی فریم ورک تشکیل دیا گیا ہے۔
چین اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ زرعی سائنس ٹیک جدت طرازی کے نظام
کو بہتر بناتے ہوئے زرعی سائنس ٹیک ٹیلنٹ اور ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں
کو پروان چڑھایا جائے جبکہ زرعی سائنس ٹیک کامیابیوں کے بڑے پیمانے پر
اطلاق کو تیز کیا جائے۔ نئی ٹیکنالوجیوں کے اطلاق اور مصنوعات کی
کمرشلائزیشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ، ملک ایک جدید ادارہ
جاتی فریم ورک قائم کر رہا ہے جو زراعت میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں کی
ترقیاتی ضروریات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔
ملک کے زرعی حکام کو اس حقیقت کا بخوبی ادراک ہے کہ روایتی زراعت کی تبدیلی
اور جدیدکاری کے لئے ایک علاقائی نقطہ نظر کی ضرورت ہے ، جس میں روزگار کے
استحکام کے ساتھ نئی ٹیکنالوجیوں کو اپنانے میں توازن پیدا کرنا بھی نہایت
اہم ہے۔
دوسری جانب چین کی زرعی ترجیحات میں بیج کی جدت ، زرعی جدیدکاری کے لئے اہم
ہے ،اسی باعث ملک کے اہم زرعی تحقیقی پلیٹ فارمز کے ذریعے بیج کی اقسام میں
کامیابیوں کو تیز کرنے اور حیاتیاتی افزائش نسل کی صنعت کاری کو آگے بڑھانے
کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔تاہم یہ امر قابل اطمینان ہے کہ دہائیوں کے
دوران ملک میں اناج کی پیداوار میں بہتری ، بیج کی صنعت کو بھی فروغ دے رہی
ہے۔
چینی زرعی حکام بخوبی سمجھتے ہیں کہ فصلوں کی اقسام کا معیار اور افزائش کی
رفتار اناج کی پیداوار کو متاثر کرنے والے اہم عوامل ہیں،اسی باعث ملک میں
اناج کی مجموعی پیداوار کو بڑھانے اور ملک کی غذائی سلامتی کو یقینی بنانے
کے لئے نئی اقسام اور ٹیکنالوجیوں سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا جا
رہا ہے۔ملک میں کسانوں ، زرعی محققین اور کاروباری اداروں کے مابین
انٹرایکٹو تعاون نے رسد اور طلب کے مابین ہم آہنگی کی ترقی میں سہولت فراہم
کی ہے ، جس سے زرعی پیداوار اور افادیت میں اضافہ ہوا ہے۔
بیجوں کے علاوہ، دیہی صنعتیں نئی کامیابیاں رقم کرنے اور تکنیکی انضمام کے
ذریعے خود کو نئے سرے سے تشکیل دے رہی ہیں۔اس ضمن میں زرعی مصنوعات کو
سیاحت اور تفریح کے ساتھ ملانے جیسے دانشورانہ ملکیت کی اصطلاحات مقامی
علاقوں کی تعمیرو ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔
جدید دیہی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے، دیہاتوں نے جدت طرازی مراکز قائم
کیے ہیں جو کاروباری رہنمائی، انکیوبیشن اور ای کامرس کی تربیت کو یکجا
کرتے ہیں تاکہ دیہی علاقوں میں جڑیں قائم کرنے کے خواہشمند کاروباری افراد
کے لئے مناسب پالیسی اسپورٹ اور فنڈنگ وسائل فراہم کیے جاسکیں۔اسی طرح
مقامی دیہی لوگ اسٹارٹ اپس میں بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، جس سے دولت
پیدا کرنے والی صنعتوں کی ایک بڑی تعداد تشکیل دی گئی ہے۔ 2024 میں ، مقامی
فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 66 ہزار یوآن (تقریباً 9206 امریکی ڈالر) تک پہنچ
گئی۔دیہی صنعتوں نے ہزاروں نوجوان کاروباری افراد کو اپنی طرف راغب کیا ہے،
جن میں سے اکثریت 1990 کے بعد پیدا ہونے والے نوجوان ہیں۔
باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے چینی حکام نے انکیوبیشن پلیٹ فارمز کی
تعمیر کی اہمیت پر زور دیا ہے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے
پالیسی مراعات اور وسائل متعارف کرائے جا رہے ہیں ۔چینی پالیسی سازوں کے
نزدیک دیہی علاقوں کو نوجوانوں کی ضرورت ہے، اور نوجوانوں کو قدم بہ قدم
رہنمائی اور سہولیات فراہم کرتے ہوئے انہیں دیہی احیاء میں اپنا حصہ ڈالنے
کی جانب عمدگی سے راغب کیا جا رہا ہے۔
|