جنوبی بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے سے لے کر عوام کی
خدمت تک ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ایف سی (ساؤتھ)اپنی
دفاعی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی وسماجی محاذوں پر بھی اپنا کلیدی
کردار نبھارہی ہے۔ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کا قیام2017میں عمل میں لایا گیا
جس کا مقصد جنوب مغربی حصے میں افغانستان اور ایران کے ساتھ ملک کی سرحدوں
کی نگرانی اور جنوبی بلوچستان میں امن ومان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ
داخلی اور سرحدی سلامتی کے علاوہ قومی اور عسکری اہمیت کے منصوبوں کو تحفظ
فراہم کرنا ہے۔ان آٹھ سال کے قلیل عرصے میں،اس نئی قائم ہونے والی فورس نے
نہ صرف خود کو منظم کیابلکہ اپنی افرادی قوت کو پیشہ ورانہ تربیت دی،اپنی
تعیناتی کے علاقے میں سرحدی حفاظت اور امن وامان کی بحالی سے لے کر عوامی
خدمت تک اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو انتہائی بہترین اور موثر انداز میں
نبھایا ہے۔ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) نے گذشتہ ماہ مارچ میں کئی کامیاب انٹیلی
جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے ساتھ
ساتھ عوامی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جنوبی بلوچستان کے دور افتادہ
علاقوں میں جہاں صحت جیسی سہولیات کا فقدان ہے،عوام کو مفت طبی سہولیات کی
فراہمی کے لیے 279فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا،جن میں
تربت،مند،بلیدہ،ہوشاب،دشت،پنجگور،خاران،دالبندین،تفتان اور ماشکیل کے
دوردراز کے علاقے شامل ہیں۔ان میڈیکل کیمپوں میں ماہر ڈاکٹروں اور پیرا
میڈیکل اسٹاف نے مجموعی طور پر 1135مریضوں کو مفت علاج ومعالجہ کی بہترین
سہولیات مہیا کیں،جن میں مختلف طبی معائنے،لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی
فراہمی بھی شامل تھی۔خواتین کے چیک اپ کے لیے خصوصی طورپر پاکستان آرمی کی
ماہر گائناکالوجسٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں۔اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں
103کامیاب سپورٹس ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا،جن کا مقصد علاقے میں کھیلوں کو
فروغ دینا اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا،یہ
ٹورنامنٹس کرکٹ،رسہ کشی،بیڈ منٹن اور فٹ بال جیسے کھیلوں پر مشتمل تھے جو
دشت،مند،بلیدہ،ہوشاب،پنجگور،خاران،دالبندین،تفتان اور ماشکیل کے علاقوں میں
منعقد کیے گئے۔جن میں مقامی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت
کی۔ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کی مسلسل کوششوں سے نوکنڈی سے ماشکیل سی پیک روڈ
پر تیزی سے کام جاری ہے۔نوکنڈی ماشکیل سی پیک روڈ بلوچستان کے دور افتادہ
علاقو ں کے لیے ترقی کا ایک اہم منصوبہ ہے،ماشکیل ضلع واشک کی ایک دوردراز
تحصیل ہے جس کی آبادی 70ہزار کے لگ بھگ ہے لیکن علاقے کو ملانے والی کوئی
سڑک نہیں جو کسی بڑے شہر سے جوڑسکے،اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید سفری
مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خصوصاً اس وقت جب کسی مریض کو علاج کے لیے
ماشکیل سے کسی بڑے شہر میں منتقل کرنا ہو۔نوکنڈی سے ماشکیل تک سی پیک سڑک
کا منصوبہ 2016ء میں منظور ہوا،تاہم 2021میں کام شروع ہوتے ہیں تعطل کا
شکار ہوگیا۔لیکن اب ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کی انتھک کوششوں سے اس سڑک کی
تعمیر کے لیے ڈبل شفٹوں میں اضافی مشینری کے ساتھ تیزی سے کام جاری ہے۔جس
سے تقریباً ستر فیصد کام جس میں بیس،سب بیس لیولنگ اور ایگریگیٹ،اپنے آخری
مراحل میں ہے،جبکہ 10کلو میٹر اسفالٹ بھی مکمل ہوچکا ہے۔اورایف سی
بلوچستان(ساؤتھ)کی مسلسل کوششوں کی بدولت یہ منصوبہ مقررہ مدت 31اگست 2025ء
سے پہلے مکمل ہوجائے گا،انشاء اللہ۔یہ روڈ نہ صرف ماشکیل کے لوگوں کے لیے
سفری سہولت فراہم کریگا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا،جس سے
علاقے میں روز گار کے مواقع بڑھیں گے،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،ماشکیل
اور نوکنڈی کے درمیان فاصلہ دوگھنٹے کم ہوجائے گا۔یہ منصوبہ مقامی معیشت کو
مزید مستحکم کریگا۔اس کے علاوہ گذشتہ ماہ مارچ میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)
کے زیر اہتمام جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام کے فلاح وبہبود
پروگرام کے تحت 793فلاحی سرگرمیوں کا وسیع پیمانے پرکامیاب انعقاد کیا
گیا۔جو بلیدہ،مکران،ہوشاب،پنجگور،خاران،دالبندین،تفتان اورماشکیل سمیت
متعدد پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں سرانجام دی گئیں۔ان اقدامات میں
غریب عوام میں مفت راشن کی تقسیم،پینے کے صاف پانی فراہمی،طبی
سہولیات،تعلیمی معاونت،کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر روزگار اور دیگر اہم
سماجی خدمات شامل تھیں۔یہ تمام اقدامات سماجی بہبود کے اس ویژن کا حصہ ہیں
جس کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو بہتر معیار زندگی فراہم کرنا،معاشرتی
ناہمواریوں کا خاتمہ کرنا اور سماجی انصاف کو فروغ دینا ہے۔ایف سی
بلوچستان(ساؤتھ)نے ایک بار پھرعوامی بہبود میں اپنی خدمات کا عملی مظاہر ہ
کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے عوامی فلاح وبہبود ایف
سی (ساؤتھ)کی لازمی ترجیحات میں شامل ہے۔ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کے یہ آٹھ
سال جنوبی بلوچستان میں امن،ترقی وخوشحالی کے قیام،دہشت گردی کے خاتمے اور
عوامی خدمات کی داستانوں سے بھرے پڑے ہیں۔اس فورس نے قلیل مدت کے اندر جرأت
وبہادری کے وہ کارنامے سرانجام دئیے ہیں کہ جنہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری
حروف سے لکھا اور پڑھا جائے۔مزید براں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیر
اہتمام گذشتہ ماہ13مارچ کو پورے جنوبی بلوچستان میں 85واں یوم پاکستان ملی
جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ایف سی(ساؤتھ) ہیڈ کوارٹر تربت میں ایک
شانداراور پرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں قومی اور صوبائی اسمبلی
کے ممبران،ضلعی انتظامیہ، مقامی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علمائے
کرام، اساتذہ، طلباء، اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے
بھرپور شرکت کی۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تقریب میں بطور مہمان
خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی پرچم
لہرایا گیااور قومی ترانہ پڑھا گیا۔پاک فوج، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)،پولیس،لیوز،سپیشل
فورسز،اور لیڈی پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا
اور قومی پرچم کو سلامی دی، جس نے شرکاء کے جوش و ولولے میں مزید اضافہ کر
دیا۔مختلف اسکولوں کے طلباء نے یوم پاکستان کی تاریخی اہمیت پر تقاریر پیش
کیں، جبکہ ملی نغمے، ٹیبلوز اور بلوچ ثقافتی تخلیقات نے تقریب کو چار چاند
لگا دئیے۔ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کی نمائش بھی کی،
جہاں جدید اسلحہ، حربی ساز و سامان اور دیگر دفاعی آلات عوام کے لیے پیش
کیے گئے۔ اس موقع پر نوجوانوں کو پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور
دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔تقریب
کے اختتام پر مقامی عمائدین، نوجوانوں، اور دیگر شرکاء نے ریاستی اداروں کے
ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے اور بلوچستان سمیت پورے ملک میں
امن و استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایف سی
بلوچستان(ساؤتھ)نے سرحدوں کی نگہبانی سے لے کر عوامی خدمات تک اپنی
صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
|