کراچی کے مزدوروں کو درپیش لسانی اور سماجی و معاشی مسائل

یومِ مزدور 2025 کے موقع پر کراچی کے مزدوروں کو درپیش لسانی اور سماجی و معاشی مسائل پر روشنی ڈالنا نہایت اہم ہے، خاص طور پر جب یہ مسائل کوٹہ سسٹم جیسے متنازعہ پالیسیوں سے جڑے ہوئے ہوں​،یہ مسائل نہ صرف ان کے روزمرہ کے حالاتِ زندگی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ شہر کی مجموعی ترقی اور ہم آہنگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں-


سندھ میں رورل-اربن کوٹہ سسٹم کا نفاذ 1973 میں ہوا تھا، جس کا مقصد دیہی علاقوں کی ترقی اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان توازن قائم کرنا تھا۔ تاہم، وقت کے ساتھ ساتھ یہ نظام شہری علاقوں، خاص طور پر کراچی کے مزدوروں کے لیے امتیازی سلوک کا باعث بن گیا ہے،آئین کا آرٹیکل 25 اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں اور قانون کی طرف سے یکساں تحفظ کے حقدار ہیں۔ تاہم، دیہی-شہری کوٹہ سسٹم صرف صوبہ سندھ میں نافذ کیا جاتا ہے، باقی تمام صوبوں کو دیہی اور شہری کوٹہ کی تقسیم کے بغیر چھوڑ دیا جاتا ہے جو کہ ایک واضح امتیاز ہے ،

اب بات کی جائے پرائیویٹ سیکٹر کی خامیوں کی تومہنگائی، بے روزگاری اور اجرتوں کی کمی کی وجہ سے مزدوروں کے لیے خوراک، تعلیم، صحت اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات کا حصول مشکل ہو گیا ہےسپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود، غیر قانونی ٹھیکیداری نظام جاری ہے، جس سے مزدوروں کو مستقل ملازمت، اجرت کی بروقت ادائیگی اور قانونی تحفظ حاصل نہیں ہو پاتا ، کراچی میں 95 فیصد مزدوروں کے پاس اپائنٹمنٹ لیٹر نہیں ہیں، اور 90 فیصد مزدور روزانہ 12 سے 16 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو سوشل سیکیورٹی، پنشن یا صحت کی سہولیات حاصل نہیں ہیں

کراچی کے مزدوروں کو درپیش لسانی اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں، صنعت کاروں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ایک منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے مزدوروں کی جدوجہد ان کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جاری ہے۔ یومِ مزدور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود صرف تقریروں سے ممکن نہیں، بلکہ عملی اقدامات، قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

 

Muhammad Arslan Shaikh
About the Author: Muhammad Arslan Shaikh Read More Articles by Muhammad Arslan Shaikh: 3 Articles with 780 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.