گورنمنٹ گریجوایٹ کالج براٸے خواتین خانیوال میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

خانیوال26اپریل2025 گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات پرنسپل پروفیسر شاذیہ قادری صاحبہ کی زیر سرپرستی نہایت شایان شان انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس رانا محمد سلیم حنیف تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین تھے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری نے کی۔ اس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ، پروفیسرز اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اورقومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرئض پروفیسر رضیہ رحمان اور مس نادیہ ادریس نے سرانجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں خواتین کی تعلیم کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے صوبہ بھر میں خواتین کالجز کی اپ گریڈیشن، جدید کلاس رومز کی تعمیر، آئی ٹی لیبز کے قیام، اسمارٹ کلاسز کی فراہمی اور وظائف میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے تاکہ طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ بیٹی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے اور پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل تعلیم کے شعبے کے لیے مہیا کر رہی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تاج دین نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی طالبات نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد اعزازات اپنے نام کیے ہیں جو اساتذہ کی محنت اور طالبات کے جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کالج کے تعلیمی معیار اور نظم و ضبط کو بھی سراہا اور کہا کہ اس کالج کا شمار ضلع کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی مسلسل ترقی اور کامیابیاں اساتذہ اور طالبات کی مشترکہ محنت میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف کی کالج کی اپ گریڈیشن، نئے کلاس رومز، آئی ٹی لیبزاورجدید تعلیمی سہولیات کی جانب توجہ مبذول کرائی۔وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارابنیادی مقصد طالبات میں علمی قابلیت، قائدانہ صلاحیتوں اور سماجی شعور کو اجاگر کرنا ہے، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین طالبات کو نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف نے پرنسپل پروفیسر شازیہ قادری اور وائس پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر حامدہ فاطمہ کے ہمراہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور پروفیسرز میں اسناد تقسیم کیں۔
رپورٹ : رابعہ سحر , لیکچرار اردو
 

Rabia Sahar
About the Author: Rabia Sahar Read More Articles by Rabia Sahar: 10 Articles with 21650 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.