وائٹ واش

کرکٹ کی ماں انگلینڈاور ٹیسٹ رینکنگ میں عالمی نمبر1کرکٹ ٹیم کا غرور پاکستانی شاہینوں نے خاک میں مِلا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگرہم متحد ہو ں اور دلوں میں ہو جذبہ ِحب الوطنی تو پھر کھیل ہو یا جنگ ہر میدان میں جیت ہما را مقدر ہوگی ہمارے کھلاڑیوں نے اس فتح ِعظیم سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلستان کے خلاف یو۔ائے ۔ای میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سریر کو تین صفر سے جیت کر گوروں کو وائٹ واش کرکے اُن لوگوں کے منہ بند کردئیے ہیں جو گزشتہ چند برسوں سے پاکستان کو انٹر نیشنل کرکٹ سے دور رکھنے کی سازش میں لگئے ہوئے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ شاندار جیت تماچہ ہے اُن لوگوں کے منہ پر جو پاکستان کو دہشت گرد اور پاکستانی کھلاڑیوں کو کرپٹ کہتے ہیں اس بے مثال کامیابی کی بہت زیادہ خوشی اس با ت کی بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اُس ٹیم کو بد ترین شکست دی ہے جسکی سرزمین پر پاکستان کی کرکٹ اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ رُسوائی ملی ہے ۔2006ءکے ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کا تنازع ہو یا پھر 2010ءمیں اسپاٹ فکسنگ کا الزام جسکا پاکستان کی کرکٹ کو شدید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔تاریخ گواہ ہے کہ انگلستان میں پاکستان کی کوئی بھی سیر یزبغیر کسی تنازعہ کے انجام تک نہیں پہنچی کیونکہ فرنگیوں کی یہ فطرت ہے کہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر اپنی ہار برداشت نہیں کرسکتے ہیں اس لیئے جب کبھی بھی وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ میچ اُنکے ہاتھ سے نکل رہاہے تو وہ ہار سے بچنے کے لیئے دوسری ٹیموں پر اسپاٹ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ جیسے گھٹیا الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں جس میں انگلینڈ کا میڈیا بھی اپنی ٹیم کا پور ا پورا ساتھ دیتا ہے یقیناً اگر پاکستان اور انگلینڈ کی یہ ٹیسٹ سیریز بھی یو۔اے۔ای کی بجائے انگلستان میں کھیلی جارہی ہوتی اور نتیجہ یہی ہوتا یعنی پاکستان انگلینڈکو کلین سوئیپ کر رہا ہوتا تو انگلینڈ نے یقیناً کوئی نہ کوئی تنازعہ کھڑاکے سیر یز کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے دینا تھااب گوروں کو پاکستانیوں کے ہاتھوں جو غیر یقینی شکست ملی ہے وہ اسے صدیوں تک بُھلانہیں پائیں گے کیونکہ کرکٹ کی 105سالہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کم سے کم سکور کرنے کے باوجود بھی ٹیسٹ میچ جیت گئی ہواور اس کے ساتھ ہی انگلینڈ وہ پانچویں ٹیم بن گئی ہے جسے پاکستان کرکٹ ٹیم نے وائٹ واش کیا ہے جبکہ اس سے پہلے 1982-83ءمیں پاکستان نے آسٹریلیا کو تین صفر سے شکست دی1990-91ءمیں نیوزی لینڈ کو تین صفر سے1997-98ءمیں تین صفر سے ہی ویسٹ انڈیز کو اور 2003ءمیں بنگلہ دیش کو بھی تین صفر سے ہی وائٹ واش کیا تھا اور پاکستان اب انڈیاکے بعد دوسری وہ ایشیائی ٹیم ہے جس نے انگلینڈ کے خلاف سیر یز کے تما میچوں میں کلین سوئیپ کیا ہے جبکہ انگلینڈپاکستان سے قبل تین بار آسڑیلیاسے دو بار ویسٹ انڈیز سے اور ایک بار بھارت سے بھی کلین سوئیپ ہو چکا ہے۔پاکستان کی انگلینڈ سے یہ جیت اس لیئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ باقی تمام ٹیموں نے اب تک اپنے ہی ہوم گراﺅ نڈ پر انگلینڈ کو کلین سوئیپ کیا ہے لیکن پاکستان وہ پہلی ٹیم ہے جس نے نیو ٹر ل مقام پر کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو وائٹ واش کیا ہے۔2009ءسے پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوم سیر یز کھیلنے سے محروم ہے کیونکہ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے اور 2010 ءمیں عامر ،آصف ، سلمان بٹ کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے والے واقعے نے پاکستان میں کرکٹ کی ساکھ کو بُری طرح متاثر کیا اور کھلاڑیوں کو انڈر پریشر کرنے کے لیئے تقریباً تمام پاکستانی کھلاڑیوں پر کرپشن میںملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستانی شاہینوں نے اپنے حوصلے پست نہیں کیئے ہمت اور دلیری دکھاتے ہوئے اور اپنے ہوم گراﺅ نڈ کا Advantageلیئے بغیراب تک کھیلے گئے لاسٹ پانچ ٹیسٹ میچوں میں کوئی سیریز بھی نہیں ہارے ہیں اور یہ جیت ثبوت ہے پاکستانی کھلاڑیوں کے محب وطن ہونے کا،ایمانداری کا اور کھیل سے محبت رکھنے کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ مزید ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرے اور کسی ایک ملک کو خوش رکھنے کی فکر کیئے بغیرپاکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیئے اور پاکستانی عوام کے پُرزور احتجاج پر جلد سے جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے میں اپنا کردارادا کرے۔ دبئی ٹیسٹ سیریز میں ملی یہ عظیم جیت پوری قوم کے لیئے بہت بڑی خوشخبری ہے اور جن مشکل ترین حالات میں ہمارے کھلاڑیوں نے ہمیں جیت کا یہ تحفہ دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جس طرح ہمارے قومی ہیروز نے اپنی محنت ،لگن ، ایماندار ی ،اور جذبہ ِحب الوطنی سے پاکستان کے لیئے کرکٹ کو بچایا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کے پر چم کو بلند کیا ہے اب ہم سب پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم بھی اپنے اند ر قومی ہیروز والا جذبہ پیدا کریں متحد ہوجائیں پاکستان کو بچانے کے لیئے بحرانوں سے جیتنے کے لیئے اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیئے پاک وطن سے بدامنی،نفرت،لڑائی جھگڑے ، مذہبی انتشار ،کرپشن ،رشوت خوری ، بھتہ خوری ، چور بازاری اور لوٹ مار کو نہ صر ف کلین بولڈکریں بلکہ وائٹ واش کردیں۔۔
Kifayat Hussain
About the Author: Kifayat Hussain Read More Articles by Kifayat Hussain: 34 Articles with 35544 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.