مصباح! کچھ تو خیال کرو

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہمیشہ سے یہ المیہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی کامیاب ہونے لگتا ہے اس کے خلاف محاذ کھڑا ہو جاتا ہے اور گروپ بندی شروع ہو جاتی ہے اور اس کو ناکام بنا کر اس کے خلاف عوام اور میڈیا کو بھڑکایا جاتا ہے۔ اس کی کئی مثالیں ہماری کرکٹ کی تاریخ میں موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز شروع ہونے سے پہلے تک تو ٹیم متحد اور ناقا بل شکست ٹیم کی صورت اختیار کر گئی تھی مگر اچانک پتہ نہیں کیا ہوا کہ ٹیم کا اتحاد ، سپرٹ اور وہ سب ختم ہو گیا جو ون ڈے سیریز سے پہلے موجود تھا اور پچھلے دو سال سے نظر آ رہا تھا اس کی کیا وجوہات ہیں کوئی نہیں جانتا اگر جانتا ہے تو سازش کرنے والے اور آللہ تعالٰی جانتا ہے۔

تمام باتوں کو ایک طرف رکھا جائے تو ٹی ٹوینٹی کے فائنل میچ میں ہار کی سب سے بڑی وجہ خود مصباح الحق ہی بنے۔ جس کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہماری سب سے بڑی خامی یہی ہے کہ ہم کسی کی اچھائی کو بھلا کر جب برا بھلا کہتے ہیں تو سب کچھ بھول کر ہر حد پار کر جاتے ہیں۔ مصبا ح الحق پر تنقید بجا ہے لیکن ایک حد تک۔ اب ان پر تنقید ان کے علاوہ ان کے والدین اور خاندان پر بھی اپنی ہر حد پار کر چکی ہے اور انسانیت اور اخلاق کے تمام دائروں کو پھلانگا جا چکا ہے جو کہ نہ صرف ایک مسلمان بلکہ ایک انسان ہونے کے ناطے بھی درست نہیں ہے۔

مصباح الحق کو حقیقت تسلیم کر لینی چاہیئے اور اپنی عزت کے ساتھ ساتھ والدین اور خاندان کی عزت کو بھی پامال کرنے سے بچانے کے لئے سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ ڈٹ جانے کی بجائے وہ تسلیم کر لیں کہ انگلینڈ سے ٹی ٹوینٹی فائنل اور اس وجہ سے سیریز ہارنے کی بڑی وجہ وہ خود ہی ہیں۔ انہیں چاہیئے کہ وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ سے بالکل دستبردار ہو کر مکمل استعفی دے دیں اور ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کے فرائض بھی ادا کرنا برا نہیں ہوگا مگر اپنی کارکردگی کو بہت بلکہ بہت بہتر کرنا ہوگا۔

اللہ تعالٰی ہماری ٹیم کو متحد اور متفق رکھے اور کامیابیوں سے نوازے۔ امین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 170917 views I live in Piplan District Miawnali... View More