ایشیاء کپ ٢٠١٢ اور میم(ایم)!

کرکٹ کا ایشیاء کپ ٢٠١٢ بنگلہ دیش میں کھیلا جا رہا ہے جس میں ایشیاء کی چاروں ٹیمیں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور بنگلہ دیش حصہ لے رہی ہیں۔

اس سے پہلے بھی یہ کئی بار ہو چکا ہے مگر یہ ایشیاء کپ اپنی نوعیت کا منفرد اور الگ کپ ہے۔ اس طرح کا کپ یا ٹورنمنٹ کبھی بھی نہیں ہوا ہے۔

اس ایشیاء کپ کے منفرد ، الگ اور مسلمانون کے لحاظ سے اہم ترین ہونے کی وجہ پیارے ، مبارک ، مقدس ، اہم ، خاص ، خوچصورت ، منفرد ، انمول اور بے مثل لفظ “ میم “ کا استعمال ہے
جی ہاں!
یہ ایشیاء کپ “ میم “ کی وجہ سے منفرد ہو گیا ہے۔ ذرا غور کریں کہ
١۔ یہ ایشیاء کپ “ میر پور “ میں کھیلا جا رہا ہے۔
٢۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا نام “ مصباح الحق “ ہے۔
٣۔ سری لنکا کی ٹیم کے کپتان کا نام “ مہیلا جے وردھنے “ ہے۔
٤۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا نام “ ایم ایس دھونی “ ہے
٥۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان کا نام “ مشفیق الرحیم “ ہے
٦۔ یہ ایشاء کرکٹ کپ “ مارچ “ کے مہینے میں کھیلا جا رہا ہے۔

کچھ غور کیا سمجھ آئی کہ نہیں۔
ذرا اوپر چھے نکات میں کوموں کے اندر لکھے گئے الفاظ پھر غور سے پڑھیں۔ ہر لفط “ میم “ سے شروع ہو رہا ہے۔

ہے نا منفرد اور جدا کپ۔

مسلمانوں کے لئے اس لئے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ، پیارے اور مقدس نام کا پہلا حرف بھی “ میم “ ہے اور مسلمانوں کے لئے تمام لوگوں میں سب سے افضل ، بڑا ، مقدس ، اہم اور خوبصورت رشتہ بھی خدا نے اسے قرار دیا ہے جو “ میم “ ہی سے شروع ہوتا ہے۔ یعنی “ ماں “
اس لئے میری اپنے رب العزت بزرگ و برتر جلہ جلالہ سے دعا ہے کہ پاکستانی قوم کی “ ماؤں “ کی دعاؤں اور پیارے حبیب حضرت “ محمد “ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے “ میرے “ پیارے “ ملک “ پاکستان کو اس “ مارچ “ میں “ میر پور “ کے گراؤنڈ پر فائنل “ میچ “ کامیابی اور کامرانی نصیب فرما اور میرے “ مولا و مالک “ کی “ مہربانی “ سے ہماری ٹیم کا کپتان “ مصباح الحق “ ایشاء کپ لے کر اپنے “ ملک “ واپس آئے۔ آمین ثمہ آمین
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 170989 views I live in Piplan District Miawnali... View More