شعیب ملک پر جرمانہ

بدھ کے روزسری لنکا کے خلاف پچاس اورز کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی طرف سے سست اوور ریٹ پر پاکستان کے کپتان شعیب ملک کو اُن کے معاوضے کا20 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

سری لنکا سے 129رنز کی شکست کھانے کے بعد پاکستانی ٹیم پربھی دس فی صد جرمانہ کیا گیا۔ یہ جرمانہ عائد کرنے کا اعلان بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ریفری کِرس بروڈ نے کیا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے قوائد کی رو سے جو بھی ٹیم مقررہ وقت میں اوور نہ کراسکے اُس کے خلاف پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جب کہ کپتان کو اِس رقم کا دوگنا جرمانہ کیا جاتا ہے۔

منگل کے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا میچ آٹھ وکٹ سے جیتا تھا، لیکن آج کی فتح کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔سیریز کا فائنل میچ ہفتے کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پہلے پروگرام کے مطابق بھارت نے پاکستان میں سیریز کھیلنی تھی، لیکن نومبر میں مسلح شدت پسندوں کی طرف سے ممبئی کے ہوٹلوں پر حملوں کے بعد بھارت نے یہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
Muhammad Jawad Qamar
About the Author: Muhammad Jawad Qamar Read More Articles by Muhammad Jawad Qamar: 3 Articles with 2725 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.