2008ء کرکٹ کے لیے بھی اچھا سال ثابت نہیں ہوا
سال 2008ء کرکٹ کیلئے زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہواس کھیل میں گزشتہ بارہ ماہ کے
دوران میں کئی تنازعات نے جنم لیا اور یہ سال جاتے جاتے پاکستان اور بھارت کی
سیریز بھی منسوخ کرا گیا۔ سال2008 سے متعلق جو کرکٹ کے بڑے واقعات ہوئے ہیں وہ
کچھ اس طرح ہیں۔ 6 جنوری:۔ بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ کو سڈنی میں آسٹریلیا اور
بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران اینڈریو سائمنڈز نے اپنے پر ”بندر“ کا جملہ
کسنے پر قصوروار ٹھہرایا۔ سائمنڈز ٹیم میں واحد سیاہ فام کھلاڑیہ ہیں جس کی
بناء پر ہربجھن سنگھ پر تین ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پابندی لگا دی گئی تھی۔
8 جنوری:۔ تجربہ کار اسٹیو بکنر ہربجھن سنگھ کے تنازع کے میچ میں تھے۔ تیسرے
ٹیسٹ میں ان کو ہٹا کر بلی بوڈن کی ان کی جگہ میچ سپروائز کرنے کا موقع دیا گیا۔
29 جنوری:۔ ہربجھن سنگھ نے اپنی سزا پر احتجاج کیا۔ انہیں آئی سی سی نے نسلی
امتیاز کے سلسلے میں سائمنڈز پر جملے کسنے سے کلیئر کردیا گیا۔ ان پر صرف گالم
گلوچ کرنے کا چھوٹا سا الزام لگا کر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا
گیا۔ بھارتی ٹیم اس پر دورہ جاری رکھنے پر تیار ہوگئی۔ 11 مارچ:۔ آسٹریلیا نے
لاہور میں بم دھماکا میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد پاکستان کے مجوزہ دورہ
کرنے سے انکار کردیا۔ 3 جولائی:۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوول میں 2006ء
میں میچ فارمیٹ کردیا گیا اور اس کے نتیجہ کو تبدیل کردیا گیا اور آئی سی سی نے
انگلینڈ کی جیت کو ڈرا میں تبدیل کردیا۔ 24 اگست:۔ آئی سی سی نے سیکورٹی کے
خطرات، ستمبر میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کو ملتوی کردیا گیا۔ یہ
فیصلہ جنوبی افریقا کے پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کرنے کے دو دن بعد ہوا جبکہ
آسٹریلین، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی پلیئرز ایسوسی ایشنوں نے اپنے کھلاڑیوں سے
سفر نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
27 نومبر بھارتی کرکٹ چیف نے انگلینڈ کی سات میچوں کی ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز
کے دو میچ اور بیش بہا قیمتی بھارتی چیمپئنز لیگ کو ممبئی میں دہشت گردوں کے
حملہ کی وجہ سے روک دیا۔ یکم دسمبر کو بی سی سی آئی نے کہا کہ انگلینڈ کی دو
ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔ البتہ میچوں کے شیڈول کو تبدیل کردیا گیا۔ پہلا ٹیسٹ
چنئی میں 11 تا 15 دسمبر اور دوسرا ٹیسٹ ناردرن موہالی میں 19 تا 23 دسمبر کو
فکس کردیا گیا۔ 3 دسمبر:۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2009ء میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر
متبادل ٹیم کی حیثیت سے رضامند ہوگئی کیونکہ سری لنکا کے کھلاڑیوں نے آئی پی
ایل کھیلنے کیلئے معاہدہ کیا ہوا تھا۔ آئی پی ایل کا انگلینڈ میں دو ٹیسٹ سیریز
سے ٹکراوٴ ہورہا تھا۔ 7 دسمبر:۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارتی دورے کو دوبارہ شروع
کرنے کو تیار ہوگئی اس کیلئے ابوظبی میں ٹریننگ کی۔
15 دسمبر:۔ بھارتی ٹیم ممبئی کے باشندے سچن ٹنڈولکر کی شاندار اور یادگار سنچری
کی بدولت انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔ 17 دسمبر:۔ یہ خبر آئی ہے
کہ ٹیکسن میں پیدا ہونے والا ارب پتی ایلن اسٹانفورڈ غرب الہند کے سپر اسٹارز
اور انگلینڈ کے اپنے 20 ملین ڈالرز میچ کو ختم کرنے کے سلسلے میں غور کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے مستقبل کے کرکٹ پلان کا جنوری میں اعلان کروں گا۔
18 دسمبر:۔ بھارت نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔ یہ دورہ 8جنوری سے19 فروری
تک ہونے والا تھا۔دورے کی منسوخی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کی ٹیم
کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ |