ہماراوطن پاکستان اور صوبوں کا مسئلہ

اسلام وعلیکم

میں ارشد اقبال آپکا دوست آج اپنے وطن پاکستان اور اسکے صوبوں کے حوالے سے کچھ اپنی ناقص رائے دینا چاہتا ہوں باقی ہونا تو وہ ہی ہے جو ہمارے ملک کے سیاستدان چاہتے ہیں اور میں آپکو بھی مشورہ دُونگاکہ خدا کے واسطے اپنے منتخب کیے ہوئے سیاستدانوں کو برابھلا نہ کہا کریں یہ قصور ان سیاستدانوں کا نہیں بلکہ ہمارا پناہے ۔سورہ بقرہ میں اللہ رب العزت فرماتاہے کہ ترجمہ : جس طرح تمہارے اعمال ہونگے اُسی طرح تم پر حکمراں مسلط کردُونگا۔تو میرے دوستوں ٹھیک تو پہلے ہمیں اپنے آپکو کرنا ہوگا تب جاکر ہمیں نیک اور سچے پاکستانی جو پاکستان کے لوگوں سے محبت کرینگے وہ ملیں گے ابھی تو صرف وہ لوگ ملتے ہیں جو صرف ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اس میں رہنے والی قوم سے کسی کو محبت نہیں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے وطن کو نظر بد سے بچالے( آمین)

دوستوں آج ہر جگہ پورے ملک میں صوبوں کی ضرورت محسوس ہورہی ہے اور ہر کوئی اپنی زبان سے اپنے صوبے کا نام منسلک کرنا چاہتا ہے میرے دوستوں اس ناچیز کے ذہن میں اسکے دوستوں نے کچھ باتیں ڈالیں جن کو اپنے الفاظوں کی مدد سے آپ تک پہنچارہا ہوں -اُمید کرتا ہوں یہ پسند آئے گی ۔صوبے بننا کوئی بُری بات نہیں اس سے ملک میں خوشحالی آتی ہے لیکن صوبے تعصب کی بنیاد پر بنا نا بہت بُری بات ہے میر ے دوستوں ہر کوئی چاہتا ہے کہ ہمارے صوبے کا نا ہماری زبان کے مطابق ہو لیکن کیا بھی کیا جاسکتا ہے ادھر تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہو ا ہے میرے زہین میں جو رائے اپنے ہر دل عزیز دوستوں کی مدد سے آئی وہ یہ کے اگر ہم اپنے صوبوں کو زبا ن کے فرق سے نکال دیں جیسا کے ابھی ہے صوبہ سندھ: سندھی بولنے کی وجہ سے صوبہ خیبرپختون خواں : پشتوں بولنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان : بلوچی بولنے کی وجہ سے صوبہ پنجاب : پنجابی بولنے کی وجہ سے صوبہ سرائیکی : سرائیکی زبان کی وجہ سے ۔ کیوں دوستوں ایسا ہی ہے نہ جی میرے پیاروں بلکل ایسا ہی ہے اگر میں اپنی ناقص رائے دوں تو کیا آپ لوگ اسکو پسند کرینگے اور میر ی اس کوشش کو آگے تک پہنچائیں گے؟

خیر رائے یہ ہے کہ اگر ہم : تما م صوبوں کے نام اپنے عظیم بزرگانِ دین یا وہ تاریخی ہستیاں جن لوگوں نے اپنے اپنے صوبے میں اہم کردارادا کیا جیسا کا میں اگر سندھ کی مثال دوں تو پہلے نمبر پر : عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ اور دوسرے نمبر پر وہ شخصیت جس نے سند ھ فتح کیا یعنی کہ محمود غزنوی تو پھر ہمارے صوبے سند ھ کانام کچھ ایسا ہوجائے گا صوبہ محمود غزنوی باقی وہ تمام صوبے جو اپنی تاریخ ہستیوں کو بہتر سمجھتے ہیں انکے نام ضرور ارسال کریں اور میر ی اس کوشش کو دوسروں تک پہنچائیں آپ کی عین نوازش ہوگی میرے دوستوں زبانیں تو اللہ کی دین ہیں ہم سب ایک رب کے بندے ہیں اور لوٹ کر ادھر ہی جانا ہے تو ایسا تفرقہ کیوں برائے مہربانی ہر زبان والے کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کریں اور ہر ایک کو بلکل اُتنی ہی عزت دیں جتنی کہ آپ اپنے لیے تصور کرتے ہیں پھر دیکھیں کیسا بدلتا ہے ہمارا پیار ا وطن ہم اس پر قربان یہ ملک ہماری جان اپنے حکمرانوں کو کرتے ہیں سلام اور عرض کرتے ہیں کہ ہماری اس رائے پر غور ضرور کریں ۔

لیکن دوستوں ہم کو بھی تو ایک بہت ضروری کام کرنا ہوگا وہ یہ کہ آپس میں جو نفرت کی فصل تیار ہوگئی ہے اس کو کاٹ کر اب محبت کے بیج بونہ پڑیں گے ۔ اللہ میرا اور ہم سب پاکستانیوں کا حامی وناصر ہو ۔

دُعا کا طالب اللہ کا ایک بندہ
Arshad Iqbal
About the Author: Arshad Iqbal Read More Articles by Arshad Iqbal: 7 Articles with 5177 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.