بے اولاد کیوں ؟

آپ ذراغورکیجیے گا۔اس دنیا میں انسان اشرف المخلوقات ہے ۔اگر اس کی افزائش ہی بند ہوجائے تو دنیا میں کون ہوتااور کیا کرتا۔خیر یہ ہر شخص تہہ دل سے مانتاہے کہ
اولاد خدا کی ایک نعمت ہے۔

بحیثیت جو چیزیں میرے مطالعہ اور معلومات سے گزریں انھیں آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نظر کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتاہوں ۔بے اولادی ہمارے معاشرے کا ایک عام مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شادی شدہ جوڑا ذہنی اذیت، ڈپریشن اور اموشنل پریشر کا شکار ہوجاتا ہے۔

مگر اس کا علاج ممکن ہے۔ کونسلنگ، ادویات اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے ذریعے اولاد جیسی نعمت حاصل کی جاسکتی ہے۔ شادی شدہ جوڑے کو اولاد نہ ہونے پر گائنالوجسٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔

ایک بات ذہن نشین کرلیجیے کا جو کہ سراسر غلطی فہمی ہے وہ یہ کہ ہم جب ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو اسے اپنے مرض کے متعلق مکمل علامات سے اگاہ نہیں کرتے ،تشنہ بھر اور ادھوری معلومات کی روشنی میں ڈاکٹر ٹھیک طریقہ سے ٹریٹ نہیں کرپاتانتیجہ منفی میں ۔مجھے ایک مقولہ یاد آگیاکہ ڈاکٹر اور وکیل سے کبھی کچھ مخفی نہ رکھنا ،کہ تمہاری غلط بیانی وکیل کے ذریعے تمہیں تختہ دار اور ڈاکٹر کے ذریعے تمہیں میوہ شاہ قبرستان ،یامیانی قبرستان پہنچادے گی۔دیکھیں ڈاکٹر بھی انسان ہوتاہے ۔آپ کے دل میں کیا ہے ؟آپ کیا محسوس کررہے ہیں ؟اس کے پاسہ علم غیب نہیں کہ وہ سب کچھ بتادے وہ آپ کی بتائی ہوئی معلومات کی روشنی میں ہسٹری لیکر اس پر کام کرتاہے ۔لہذا ڈاکٹر سے مکمل بات کریں

بے اولاد رہنے کی بہت سے وجوہات ہیں جن میں اہم چیدہ چیدہ آپ کو بتاتا چلوں ۔

بے اولادی (Infertility) خواتین میں اس کا بڑا مسئلہ ہارمونز ڈسٹرب ہونا، چربی کی زیادتی وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔خواتین میں عموماً 35سال کے بعد ماں بننے کی صلاحیت کم ہونے لگتی ہے۔مردوں میں(Infertility)کی بڑی وجہ Spermsکم ہوتے ہیں۔

ماحولیاتی دباﺅ، پان، گُٹکا، چھالیہ، سگریٹ نوشی، شیشہ وغیرہ لینے سے اَن فلٹر نیکوٹین جاتا ہے جو نقصان دہ ہے

شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کی پری۔میرج کونسلنگ ضروری ہے۔ دوائیوں، کونسلنگ کے بعد ٹیسٹ ٹیوب بے بی ایک کامیاب علاج ثابت ہوا ہے۔ آج کل بہت سے مسلم ممالک میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا رحجان بڑھ رہا ہے۔ میری معلومات کے مطابق بین الاقوامی تجزے کے مطابق90%فیصد بے اولاد جوڑے جدید سائنسی طریقہ ِ علاج سے اولاد کی نعمت سے سرشار ہوسکتے ہیں۔

محترم قارئین : ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے اولادکا حصول کے بارے میں شرعی رہنمائی علماء کرام سے ضرور حاصل کریں ۔تاکہ شرعی خطاسے محفوظ رہیں ۔اللہ عزوجل :جن کے دامن نعمت سے خالی ہیں انھیں ہرا بھرا فرما دے ۔نیک اور صالح اولاد سے بہرمند فرما۔جن کی اولادیں ہیں انھیں علم دین کی سمجھ عطافرما،عامل شریعت بنا۔آمین
DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 543838 views i am scholar.serve the humainbeing... View More