ہم بھی کیا قوم ہیں؟

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس میں قومی تشخص اور پہچان کی بجائے دوسری اقوام کی دی ہوئی چیزوں کو ترجیح دی جاتی ہے ہم ایک ایسی قوم ہیں کہ

۱۔ جس کی قومی زبان اردو ہے لیکن اردو کی بجائے انگریزی کو لازمی قرار دیا گیا ہے سرکاری زبان اردو نہیں بلکہ انگریزی ہے اور سرکاری سکولوں میں اردو کی بجائے انگلش میڈیم رائج کر دیا گیا ہے۔

۲۔ جس کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن پوری قوم کرکٹ کی دیوانی ہے اور غیروں کی قومی کھیل پر قومی سرمایہ کا ایک بہت بڑا حصہ خرچ کیا جاتا ہے۔ جس کا اندازہ ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپوں میں ہے۔

۳۔ جو اپنے قومی بھائیوں کے قاتلوں کو رہا کر دیتی ہے اور اپنے بھائیوں کو دوسروں کے کہنے پرگرفتار کرتے ہیں، مارتے ہیں قید رکھتے ہیں بلکہ دوسروں سے بھی قتل کرواتے ہیں۔

۴ ۔ اپنے علاقوں کی حفاظت صرف اس ڈر سے نہیں کرتے کہ کہیں ہمیں پتھروں کے زمانے میں نہ پہنچا دیا جائے۔اور روز ڈرون حملوں میں شہری شہید ہو رہے ہیں۔

۵۔ اپنے ملک کی معدنیات اور دوسرے وسائل سے اپنی مرضی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے کیونکہ دوسرے ملک نہیں چاہتے۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 169246 views I live in Piplan District Miawnali... View More