ہماری زندگی میں میڈیا کا کردار اور مغربی کلچر

آج کل کے زمانے میں میڈیا بڑی تیزی سے کام بھی کررہا ہے۔ اور ترقی بھی۔ اور آج کل لوگ میڈیا کے اس حد تک دیوانے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو پوری طرح میڈیا کے حوالے کرچکے ہیں۔یہاں بچے تھوڑے سے بڑے ہوتے ہیں۔ وہیں والدین انھیں ٹی وی کے آگے بیٹھا دیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ ان کے بچے جو کچھ ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔ وہ ان کے لیے صحیح ہے بھی یا نہیں ، یہی وجہ ہے کہ آج کل کے بچے تو کیا بڑوں میں بھی مغربی کلچر بہت عام ہو گیا ہے، اقبال نے عرصے پہلے کہا تھا:
صلہ فرنگ سے آیا ہے ایشیا کے لیئے
مئے قمار وہجوم زنان بازاری

یہ صلہ نیا نہیں، بلکہ مغرب اپنے کلچر کے ذریعے بہت پہلے سے دے رہا ہے۔ اب مزید کوشش یہ ہے کہ یہ کلچر ہماری رگ رگ میں سما جائے، اور ہم اپنی تہذیب اور اپنا کلچر بھول کر ان کی تہذیب اور ان کا کلچر اپنا لیں، اور کسی حد تک وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، صرف مغربی ہی نہیں بلکہ ہماری زندگیوں میں انڈین کلچر بھی بہت عام ہوگیا ہے،ڈراموں سے لے کر بچوں کے کارٹون پروگرامز میں بھی پوجاپاٹ دکھائی جاتی ہے۔ جس کے ذریعے بچوں کو اسلامی تہذیب وتمدن سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ غیر ملکی چینلز ہر طرح کا گندا اور فحش مواد لے کر ہمارے کچے ذہنوں کی تباہی کا سامان کررہے ہیں، اور ہم چپ کرکے بیٹھے ہیں۔ مغربی کلچر ہمارے معاشرے میں اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو سلام کرنے کے بجائے ہیلو اور ہائے کے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔

غرض یہ کہ پاکستان کی نوجوان نسل بگاڑکا شکار بن رہی ہے، جب قوم کے معماروں نے ہی اپنے کلچر کے مطابق نہیں چلنا تو پھر ایسی جنریشن کا کوئی فائدہ نہیں۔
ربیعہ خالد

جامعہ کراچی
Saraa Khan
About the Author: Saraa Khan Read More Articles by Saraa Khan: 2 Articles with 1748 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.