زندگی کا مقصد کیا----؟

میں روز سوچتی ہوں ہم یہاں آئے کس لیے؟ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیا کبھی کسی نے سوچا ہے؟ یا سوچا ہوگا کہ ہم نے اپنی زندگی کا مقصد کس کو اور کیا کیوں بنایا؟

میں اپنی یہی سوچ سب سے شئیر کرنا چاہتی ہوں- زندگی کا اصل اور حقیقی مقصد کیا ہے؟ ہم اپنی زندگی کو کس طرف لے جارہے ہیں؟ کیا کبھی سوچا ہے کہ زندگی ایک بڑی نعمت ہے- اﷲ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے- اﷲ تعالیٰ نے یہ زندگی ایک خاص مقصد کے لیے دی ہے- ہماری زندگی کا اصل حصول٬ مقصد اﷲ تعالیٰ کی رضا ہے- اﷲ نے زندگی اپنی عبادت٬ بندگی کے لیے دی ہے- اور سب سے اپنی زندگی کو عجیب کاموں٬ غلط راہوں پر ضائع کر رہے ہیں-

زندگی کا حصول٬ مقصد ایسا ہو جس میں اﷲ کی رضا شامل ہو٬ حقوق العباد ادا کریں٬ اپنے آپ کو فلاحی کاموں پر لگائیں- اپنی زندگی کو ضائع نہیں کریں- ایک مقصد بنائیں ایسا مقصد جس میں ہمارا اور ہم سے جڑے لوگوں کا٬ معاشرے کا فائدہ ہو- اس ملک و قوم کا فائدہ ہو- جس میں اﷲ بھی خوش ہو٬ والدین٬ معاشرہ٬ ملک و قوم کے لیے آئیڈیاز ہوں-

ایسا مقصد اپنائیں جس کو کرنے میں ہمیں سکون و اطمینان ملے- محنت٬ جدوحہد کر کے کچھ بھی آسانی سے نہیں ملتا- اپنے آپ کو سمجھیے اور سوچیں زندگی کیا ہے؟ زندگی کا مقصد کیا ہے؟

ہم زندگی میں کیوں لائے گئے؟ کوئی نہیں سوچتا- سب اپنے آپ میں مگن ہیں- ہزاروں جانیں چلی جاتی ہیں٬ لوگ مارے جاتے ہیں- کیوں؟

کیونکہ انسانیت باقی نہیں رہی٬ لوگ اپنے آپ کو بھول گئے اپنے اندر کے انسان کو اپنی زندگی کا اصل حصول اور مقصد بھول گئے-

اس لیے کہتے ہیں زندگی امتحان ہے- سوچیں سمجھیے زندگی کیا ہے- مقصد کیا ہے زندگی کا-
Ayesha Khan
About the Author: Ayesha Khan Read More Articles by Ayesha Khan: 2 Articles with 18879 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.