آئی سی سی کی بے چارگی اور مسلمان

پوری دنیا میں غیر مسلم زندگی کے ہر شعبے میں مسلمانوں کونقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔ دنیا والے کہتے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھا جائے لیکن مسمانوں کے لئے اس پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔ موجودہ ورلڈ کپ وومن کرکٹ ٹورنمنٹ بھارت میں ہو رہا ہے اور پاکستانی ٹیم کو سٹیڈیم میں ہی قید کر دیا گیا ہے اور آئی سی سی نے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کی اور سیکورٹی کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ اس طرح تو پاکستان بھی کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے اگر آنے والی ٹیموں کو سٹیڈیم میں رہائش دے دی جائے۔ تو پاکستان میں بھی ہر قسم کے ٹورنمنٹ اور میچز ہو سکتے ہیں۔ لیکن ایسا کیسے ہو کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ کاش پوری دنیا کے مسلمان متحد ہو جائیں اور اپنے خلاف ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔ تاکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کر سکیں۔
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 171084 views I live in Piplan District Miawnali... View More