ایجاد یا دریافت

ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔۔۔ جب آپ کو کوئی کام کرنا ہو اور آپ اس کو سر انجام دینے کے لئے موجود چیزوں سے ہٹ کر کوئی شے یا طریقہ استعمال کریں تو سمجھیں آپ کی ضرورت نے ایک اوزار ایجاد کردیا۔۔۔اس میں کچھ نیا نہیں ہے۔۔۔یہ تو ہوتا رہا ہے اور جب تک حضرت ِ انسان جلوہ گر ہیں تو یقینا چیزیں ایجاد ہوتی ہی رہینگی۔۔۔

ایک الجھن نے مجھے اس موضوع پر لکھنے کے لئے اکسایا ہے ۔۔۔ایجاد یا دریافت۔۔۔ہو سکتا ہے آپ کے لئے اس میں کچھ اہم نہ ہو ۔۔۔مگر میں اپنی الجھن تو آپ کے ساتھ بانٹونگا۔۔۔میرا ایسا سمجھنا ہے کہ کوئی بھی چیز ایجاد نہیں کی جاسکتی ۔۔۔بلکہ ہر چیز دریافت کی جاتی ہے۔۔۔کائنات کے خالق نے جب کائنات کی بساط بچھائی تو ہر شے کو اس میں پوشیدہ یا ظاہر رکھ دیا۔۔۔اب انسان کی تخلیق کی گئی اور عقل و شکل دے کر ۔۔۔کرہ زمین پر بھیج دیا ۔۔۔ الہامی کتابوں کے ذریعے بتا دیا۔۔۔تمھارے کام کی تمھاری ضرورت کی سب چیزیں زمین کے حوالے کردی ہیں۔۔۔اب ہماری دی ہوئی عقل کو استعمال کرو ۔۔۔اپنی استعمال کی چیزوں کو ڈھونڈلو۔۔۔وہ تمام لوگ امتیازی اہمیت و حیثیت رکھتے ہیں جنھوں نے ان چیزوں کو ڈھونڈایا ڈھونڈنے میں مدد دی ۔۔۔

کائنات کے علم سے آگاہی دینے والے کو ماہرِ فلکیات کہا گیا ۔۔۔کائنات تو انگنت صدیوں سے ہے ۔۔۔واقعات و حالات سے اندازے لگائے گئے ۔۔۔رونما ہونے والی تبدیلیوں کو سامنے رکھا گیا ۔۔۔پھر کہیں جا کہ کہا جا سکا کہ کائنات کو وجود میں آئے تقریباًچودہ بلین سال گزر چکے ہیں۔۔۔فلکیات کی جانکاری یا معلومات سے آگاہی دینے والا ادارہ ناسانے کس طرح یہ عداد و شمار دیئے۔۔۔ اس بحث میں پڑنا ایک نیا موضوع کھول دیگا۔۔۔ کہنا صرف یہ ہے ۔۔۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی اپنی طرف سے کچھ کہہ سکتا یا کرسکتا ہے۔۔۔نہیں ۔۔۔ہر چیز موجود ہے۔۔۔ بس دئیے گئے علم کی بنیاد پر معلوم کرنے والے معلوم کرلیتے ہیں۔۔۔

ڈاکٹر آپکے اندر ہونے والی تبدیلی کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں ۔۔۔ڈاکٹر تبدلیا ں لانے والے کو بھی کہتے ہیں ۔۔۔یہ بات ضروری تو نہیں کہ ڈاکٹر وہی ہے جو آپ کو دوا دیتا ہے۔۔۔ماہرِ فلکیات بھی تو ڈاکٹر ہی ہے ۔۔۔ایک مشین ٹھیک کرنے والا بھی ڈاکٹر ہے۔۔۔جس سے آپ کو محبت ہے ۔۔۔اسے کچھ نہیں آتا مگر اسے دیکھ کر آپ اپنے اندر خوشی کا ٓاحساس پیدا ہوتا محسوس کرتے ہو۔۔۔آپ کا محبوب بھی آپکا ڈاکٹر ہے۔۔۔استاد بھی ڈاکٹر ہے۔۔۔دین و مذہب کی باتیں بتانے والا بھی ڈاکٹر ہے۔۔۔

یہ تمام اور جنھیں میں نہیں لکھ سکا وہ سب بھی ۔۔۔قدرت کی بکھری ہوئی موجود چیزوں سے ملا کر ہی بنتی ہیں یا تکمیل پاتی ہیں۔۔۔کوئی ایک چیز جو قدرت کی عطا کردہ نعمتوں کی آمیزش کے بغیر تخلیق ہوئی ہوتو مجھے لازمی آگا ہ کیا جائے۔۔۔

اب آپ مجھے بتائینگے کہ کیا ایجاد کا لفظ ٹھیک ہے یا کہ دریافت کا۔۔۔اپنی ماہرانہ رائے سے لازمی آگاہ کیجئے تاکہ میری اصلاح ہوسکے۔۔۔
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 526 Articles with 407464 views Take good care of others who live near you specially... View More