بچوں کو قرآنی تعلیم سے آراستہ کرنا ضروری ہے

نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے:” تم میں سے جس نے قرآن کریم کی تعلیم دی،وہ تم میں سب سے بہتر ہے“

والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن تعلیم کی تعلیم سے آراستہ کریںبہتر ہے کہ بچے کے ہوش سنبھالتے ہی اسے قرآن کریم کی تعلیم دی جائےاسکا فائدہ یہ ہو گا کہ قرآن کریم کی روح اسکے دل و دماغ میں سرایت کر جائے گی علامہ جلالالدین سیوطی ؒکہتے ہیں کہ:”بچو ں کو قرآن کریم کی تعلیم سے روشناس کروانا اسلام کے بنیادی اُصولوں میں سے سب سے اہم بات ہےاس وجہ سے بچے فطرت اسلامی سے پروان چڑھیں کے،خواہشات نفس کے دل و دماغ میں جگہ بنانے سے پہلے قرآن کے انوار و برکات پہلے سے جا گزیں ہونگے،خواہشات کو گھسنے کا موقع نہیں ملے گاجس سے معصیت و ضلال کے خطرات ختم ہو جائیں گے“
ابن سینا کہتے ہیں:”جب بچہ سمجھنے کے قابل ہو جائے تو قرآن کریم کی تعلیم سے ا بتداءکرنی چاہیے حروف ہجوں میں لکھے جائیں اور لاالہ الااللّہ کی تلقین کی جائے“(اسیاستہ)

حضرت علی المرتضیؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا :”اپنے بچوں کو تین چیزوں کی تعلیم دیا کرواپنے نبی کی محبت ،اُن کے اہل بیت کی محبت، قرآن کریم کی تلاوت“(طبرانی)

ایک موقع پر نبی کریم نے ارشاد فرمایا:” بیشک حاملین قرآن اللّہ تعالٰی کے عرش کے سائے تلے انبیاءو اصفیاءکے ساتھ ہونگے،جس روز اسکے سواءاور کوئی سایہ نہ ہو گا“(فیض القدیر)

صحابہ کرام ؓ اپنی اولاد کے دل میں قرآن کی محبت جاگزیں کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے تھےعلاوہ ازیں عام لوگوں کو بھی قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور اسے سمجھنے کی تلقین کرتے تھے-

بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے والے والدین کو اللّہ تعالٰی قیامت کے دن خصوصی لباس عطا فرمائیں گےچنانچہ حضرت بریدہؓ فرماتے ہیں ،نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”جس نے قرآن پڑھا ،اسکے معانی کو سیکھااور اس پر عمل کیا تو قیامت کے دن اسکے والدین کو ایسے جوڑے پہنائے جائیں گے کہ پوری دنیا بھی اسکے برابر نہ ہو گی وہ یہ کہیں گے کہ یہ جوڑے ہمیں کس لئے پہنائے گئے ہیں ؟کہا جائے گا کہ تمھارے بچے کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے“(مستدرک حاکم)

والدین پر لازم ہے کہ اپنے بچوں کو قرآن کریم کے الفاظ کی تعلیم کیساتھ ساتھ مختصر معانی و مفہوم بھی بتاتے جائیں تا کہ اسکے دل و دماغ قرآن کریم کی حقیقی روح سے آشنا ہو جائیں اور وہ صحیح معنوں میں قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اچھے مسلمان اور کارآمد شہری ثابت ہوںخدا ہم سب کو قرآن کریم کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)
Kanza Akram
About the Author: Kanza Akram Read More Articles by Kanza Akram: 5 Articles with 7352 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.