سوچ کی سوچ

تعارف تو میرا کسی بات کا محتاج نہیں ہے کیونکہ میں سب کے پاس ہوتی ہوں۔ میں نے سوچا کہ جب ہر کوئی مجھے سوچتا ہے تو کیوں نہ آج میں بھی اپنی سوچوں۔ چلیئے آج آپ ذرا خود بتائیے کہ میری تعریف کیا ہے؟ تھوڑی سی الجھن ہو رہی ہو گی نا آپکو کہ سوچ کی کیا تعریف ہو سکتی ہے؟ جبکہ ہر کوئی روزانہ مجھے کسی نا کسی انداز میں لازمی استعمال کرتا ہے کہ یار میں یہ سوچ رہا تھا، میں وہ سوچ رہا تھا وغیرہ وغیرہ۔

میری بہت سی اقسام ہیں مگر میں اپنی چند اقسام کاذکر کرنا پسند کروں گی۔

۱: خطرناک سوچ :۔
میری اس قسم کا استعمال جرائم پیشہ افراد زیادہ کرتے ہیں۔ وہ ہر وقت دوسروں کو نقصان پہنچانے کا ہی سوچتے رہتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اس سے معاشرہ میں کتنا بگاڑ پیدا ہوگا۔

۲: سازشی سوچ:۔
ملازم پیشہ افراد میری اس قسم کا استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ کاروباری حضرات اور سیاستدان بھی زیادہ تر مجھے اسی انداز میں استعمال کرتے ہیں۔ تاکہ وہ دوسروں سے آگے نکل سکیں۔

۳: تعمیری سوچ: ۔
استاتذہءکرام، ہنرمند اور بہت سے دوسرے اچھے افراد ایسے ہیں جو معاشرہ کو اچھا بنانے کے لیئے مجھے استعمال کرتے ہیں اور یہی لوگ ایسے ہیں جنکی وجہ سے کوئی قوم ترقی کرتی ہے۔

۴: رنگین سوچ: ۔
عاشق حضرات اور نوجوان طبقہ زیادہ تر رنگین سوچوں میں ہی ڈوبا رہتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ آجکل بابے بھی رنگین ہی سوچتے رہتے ہیں۔

میری سوچ:۔
میری یعنی سوچ کی سوچ یہ ہے کہ، نا ہم اپنی مرضی سے آتے ہیںاور نا جاتے ہیں تو پھر کیوں آتے ہیں؟ جی جناب اب آپ کیا سوچ رہے ہیں؟ میری تعریف آپ نے کیا سوچی ہے؟ میرے خیال میں اپنے آپ سے باتیں کرنا سوچ کہلاتا ہے۔ اب آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟؟
 
M Asif khilji
About the Author: M Asif khilji Read More Articles by M Asif khilji: 5 Articles with 7294 views Salam. I am BCS + B.A from TIU Lahore and BZU Multan. I Love Science News and Also try to discover new ideas of science. Now days I am doing my own Ir.. View More