یکم مئی: مزدوروں کا عالمی دن

یکم مئی کو ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مزدور محنت کش 1886ءمیں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو ان کی عظیم جدوجہد اورقربانی دینے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ دن دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہے ابتداءمیں یہ 8گھنٹے کام کا دن مقرر کرنے کی جدوجہد کی علامت تھی لیکن دنیا کے پیشتر ممالک میں مزدوروں کا یہ مطالبہ قبول کر لیا گیا۔ دنیا کے کئی ممالک میں مزدوروں نے اپنی حکومتیں بھی قائم کیں لیکن یکم مئی کی اہمیت اور افادیت میں کوئی کمی واقعی نہیں ہوئی۔ آج یکم مئی کو دنیا بھر کے لاکھوں مزدوروں کے اتحاد کے مظاہرے اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا دن ہے جہاں کہیں بھی محنت کشوں کے انقلاب کامیاب ہوئے ہیں ان کی خوشی منانے کیلئے دنیا بھر کے انقلابی مزدور اور ترقی پسند لوگ ریلیاں، جلسے ، سیمینارز، مذاکرے منعقد کرتے ہیں یہ سب محنت کش مزدوروں ، کسانوں ہاریوں کیلئے ہی منعقد ہوئے ہیں، مزدور اللہ کا دوست ہے فرمان ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے قبل مزدور کی مزدوری دے دی جانی چاہیے۔ صبح سے شام تک شدید گرمی میں اینٹوں کے بھٹے ہی کام کر کے اپنی رزق حلاق کمانا سنت نبوی ہے۔ مزدور چاہیے کشمیر کا ہو، چاہیے پاکستان کا اور مزدور چاہیے کسی بھی ملک کا ہو وہ عظیم اور قابل احترام ہو ، اس کی جدوجہد تمام معاشروں سے بالاتر اور افضل ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں کے بنیادی اور پیدائشی حقوق کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد اور کوششیں تیسری دنیا کے عظیم انقلابی لیڈر قائد عوام جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بحیثیت وزیراعظم پاکستان اپنے عوامی دور اقتدار میں محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔ وطن عزیز پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناب بھٹو شہید نے مزدوروں ، کسانوں، ہاریوں کیلئے لبیر پالیسی اور زرعی اصلاحات نافذکر کے تاریخی کام کیا بدقسمتی سے پاکستان کے اس عظیم بطل حریت اور نامور لیڈر کو فوجی آمر مطق جنرل ضیا نے جھوٹے مقدمے میں وطن عزیز پاکستان کے محسن جناب بھٹو شہید کا عدالتی قتل کر کے مزدوروں سے روٹی، کپڑا اور مکان ختم کر نے کی ناکام سازش کی جناب بھٹو عالم اسلام کی واحد مسلمہ قیادت تھے جنہوں نے سامراجی طاقتوں کے آگے سرنہیں جھکایا اپنی قیمتی جان کا نذرانہ تک پیش کر دیا۔ پاکستان کے اندر ظالمانہ اور جابرانہ تسلط قائم کرنے والے فوجی ڈکیٹروں جنرل یحیٰ، جنرل ایوب، جنرل ضیاءالحق اورجنرل مشرف نے مزدوروں، کسانوں، پر شب خون مار کر لاکھوں کروڑوں انسانوں کا قتل عام کیا۔ یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے تاریخی اہمیت کو پاکستان کے فوجی آمروں، سیاسی یتیموں اور خود ساختہ عناصر نے پوری قوت کے ساتھ ختم کرنے کی کوششیں کیں مگر آمر مطلق اور خود ساختہ غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹوں نے جناب بھٹو شہید کی مزدوروں ، کسانوں، ہاریوں سے لازوال محبت اور عقیدت کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ یہ بات تاریخ کا حصہ ہے کہ مزدوروں ، کسانوں، ہاریوں نے اگر کسی لیڈر کو اپنا محسن تسلیم کیا تو وہ جناب بھٹو شہید ہی تھے۔ رزق حلال کمانے والا مزدور ، کسان، ہاری کبھی ہمت نہیں ہارتا، مزدور کی عظمت اور اس کا کام اس قدر بلند ہے کہ اس کا اصل اجررب کریم نے لکھ دیا ہے مجھے آج یکم مئی کے اس تاریخی دن کے موقع پر وہ عظیم مزدور، کسان، ہاری شدت سے یاد آ رہے ہیں جنہوں نے وطن عزیز پاکستان، عالم اسلام، کشمیر اور دنیا بھر میں اپنا مقدس خون دے کر مزدور کی عظمت اور کردار کو بلند مقام عطا کر دیا۔ یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت کی سطح پر ایک دن احتجاجی ریلی، جلسہ، یاتقریب منعقد کر کے ان کے دکھوں کا مدواہ نہیں ہو سکتا جن مزدوروں نے ہمارے لیے اتنی بڑی تعداد میں اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر دیئے مگر ہمارے حکمرانوں ہماری بیوروکریسی اور سیاسی یتیموں سمیت جعلی قوم پرستوں نے ان مزدوروں، کسانوں کے لیے کون سے اقدامات اور سہولیات فراہم کیں۔ قارئین محترم! محنت میں عظمت ہے یہ ملک ہمارا ہے کسی دوسرے نے آ کر یہاں کام نہیں کرنا غریب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے مزدور کی تنخواہ اس قدر کم ہے کہ وہ شام کو جب گھر واپس جاتا ہے تو رات کا کھانا بھی نہیں کھا سکتا۔ مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ موجودہ مزدور کی روز کی تنخواہ 500روپے ہے مزدور گاﺅں سے شہر تک کرایہ دیکر کیسے آتا ہے اس بات کا بیوروکریسی ، وڈیرے، جعلی قوم پرست اور سیاسی یتیم اندازہ نہیں کر سکتے۔آج یکم مئی مزدوروں کے اس تاریخی دن کے موقع پر میں پوری ذمہ داری اور یقین سے کہتا ہوں کہ اگر ان عناصر نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پھر ان مزدوروں، کسانوں، محنت کشوں کے اس بڑے سیلاب ریلے کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ ہم سب کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم VIPکلچر، عالی شان محلات، بنک بیلنس اور خود ساختہ جعلی پلاٹ مافیا اور کرپٹ مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کریں۔
پہنچ ہی جائے گا منزل پے کارواں آخر
تمہارے خون سے مہکے گا گلستان آخر
مزدور زندہ باد ۔۔۔۔۔۔ پاکستان پائندہ باد

Humayun Mirza
About the Author: Humayun Mirza Read More Articles by Humayun Mirza: 10 Articles with 12189 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.