سو شل نیٹ ورکنگ سائٹس اور نوجوان نسل

کسی بھی ملک وقوم کا اصل سرمایہ انکی نوجوان نسل ہوتی ہے۔کیونکہ مستقبل کے تمام منصوبے نوجوان نسل کو مد نظر رکھ کر بنائے جانا ضروری ہیں۔ لیکن پاکستان اپنے اس عظیم سرمائے کو کھو تا جا رہا ہے۔کیونکہ ہماری نوجوان نسل کی ترجیح شوسل نیٹ ورکنگ سائٹس بن چکی ہیں۔آج کل ہر انسان خواہ وہ لڑکا ہو یا لڑکی اپنے آپکو اس دنیا میں محدود کر چکا ہے۔انکی زندگی کا مقصد اور لوازمات صرف یہی چیزیں بن چکی ہیں۔ان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس میں فیس بک سرِ فہرست ہے۔یہ نوجوان نسل ساری دنیا سے بے خبر ہو کر فیس بک کو خود پے غالب کیے ہوئے ہے۔گو کہ ان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے بہت سے فوائد ہیں مگر آجکل کے نوجوان انکا غلط استعال کر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے مختلف طرح کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ایسے لوگوں کے نزدیک یہ ایک الگ دنیا ہے وہ دن رات اسی میں رہتے ہیں۔ایسے حالات میں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہو چکے ہیں انکے لیے سب کچھ فیس بک ہے ۔ایسے لوگ اپنی زندگی کا بہت قیمتی اور اہم وقت صرف اور صرف خیالی دنیا سے جڑے رہنے میں ضائع کر رہے ہیں۔

یہ نوجوان جو بہت تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں حقیقت میں بہت باصلاحیت اور ذہین ہیں مگر بے جاآزادی اور روک ٹوک نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اس طاقت سے محروم ہوتا جا رہا ہے۔

bilqees fatima
About the Author: bilqees fatima Read More Articles by bilqees fatima: 5 Articles with 30498 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.