پاکستان کے تعلیمی مسائل

پاکستان آجکل بہت سے مسائل میں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے مسئلے گھرا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں اس مسئلے پر دیگر مسائل کی وجہ سے خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔اگر خلوصِ دل اور توجہ سے اس مسئلے پر غور کیا جائے تو اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں جس میں بےروزگاری،جرائم،تشدداور دیگر مسائل شامل ہیں۔

پاکستان میں تعلیمی مسائل کی سب سے بڑی وجہ نااہل انتظامیہ ہے اور ان ہی لوگوں کی وجہ سے ہمارا تعلیمی نظام جمود کا شکار ہو گیا ہے۔پاکستان میں شرح خواندگی دوسرے ممالک کی نسبت بہت کم ہے اور تعلیمی میدان میں پیچھے ہونے کی وجہ پاکستان ترقی کی دوڑ میں بھی پیچھے رہتا جا رہا ہے۔

شہروں میں دیہاتوں کی نسبت تعلیم پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی لیکن تیزی سے بڑھتی ہوئی فیسوں نے نئی نسل کو تعلیم سے محروم رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے والدین چاہتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو اچھے تعلمی اداروں میں داخل نہیں کروا سکتے اور انھیں مجبورا اپنے بچوں کو ایسے اداروں میں بھیجنا پڑتا ہے جہاں انھیں معیاری تعلیم فراہم نہیں کی جاتی اور یہی بچے جو پاکستان کا مستقبل ہیں زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔اور بعض لوگ تو ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کے بجائے چند روپوں کے عوض مزدوری کرانے کو فوقیت دیتے ہیں۔چھوٹی عمر میں ہی کام کاج یا مزدوری کرنے والے بچوں میں سے اکثر بے راہروی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

تعیلمی ادارے کثیر تعداد میں ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے نظام میں خاطرخواہ تبدیلی لائی جائے اور فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے ایسی تعلیم فراہم کی جائے جس کے ذریعے طلبہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔لیکن پاکستان میں ناقص منصوبہ بندی ہونے کی وجہ سے نئے تعلیمی اداروں کے قیام پر کثیر رقوم خرچ کی جا رہی ہے۔یہ انتہائی فضول عمل ہے کہ پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کو لاوارث چھوڑ کر نئے اداروں کو قائم کیا جائے۔

ہمارے حکمران تعلیم کے مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ نہیں دیتے۔اسی لیے سالانہ بجٹ کے وقت بھی تعلیم کے لیئے موئثر اقدامات نہیں کیے جاتے۔

اگر حکمران طبقہ اور ماہرین مل کر کوشش کریں تو ہمارا تعلیمی نظام بہتر ہو سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر رہ کر بہتری کی کوشش کریں۔حکومت تعلیم کے لیے خاطرخواہ اقدامات کرے ،اساتذہ کی پالیسیوں کو نرم بنایا جائے۔ان کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ہر طرح کے مسائل سے آزاد ہو کر خلوصِ دل سے اپنے فرائض ادا کریں۔پاکستان کے لئے دیگر چیلنجز کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں پسماندگی بھی ایک بڑا چیلنج ہے جس کو نظر انداز کرنا احمقانہ فعل ہے۔حکومت کو تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تبھی بنے گا خوشحال پاکستان۔

sonia iram
About the Author: sonia iram Read More Articles by sonia iram: 2 Articles with 3288 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.