ضلع سرگودھا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا ایک اہم اور تاریخی ضلع ہے۔
اس کا مرکزی شہر سرگودھا ہے۔اس ضلع کے مشہور شہروں میں سرگودھا اور بھلوال
شامل ہیں۔سرگودھا کو شاہینوں کا شہر کہا جاتا ہے۔لفظ سرگودھا ’سر‘ اور
’گودھا‘ سے ماخوذ ہے۔ ہندی میں ’سر ‘ کے معانی تالاب کے ہیں۔کہا جاتا ہے
کہ’گودھا‘ ایک فقیر تھا جو ہر وقت تالاب کے باہر بیٹھا رہتا تھا۔خوبصورت
تالاب کے قریب بیٹھا ہوا یہ فقیر لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا۔یہ فقیر وہاں
سے گزرنے والے مسافروں کی خدمت کرتا تھا۔اس فقیر کی وجہ سے اس شہر کا نام
’سرگودھا‘ پڑ گیا۔
1849 ءمیں انگریزوں نے جب پنجاب پر قبضہ کیا تو انگریز افسروں نے سول لائنز
سرگودھا میں اپنے گھر تعمیر کروائے۔سرگودھا پہلے تحصیل تھا لیکن 1903 ءمیں
اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بنا دیا گیا۔1960 ءمیں اسے ضلع ڈویژن بنا دیا
گیا۔ڈپٹی کمشنر مسٹر ای سی دیلے نے سرگودھا میں تین سو سے زائد چک آباد
کرائے اور بعد میں انہیں مالکانہ حقوق بھی فراہم کیے۔ برطانوی دور حکومت
میں یہاں برطانوی رائل ایئرفورس نے ایک ایئر پورٹ بنوایا جو تقسیم ہند کے
بعد پاکستان ایئر فورس کے زیر استعمال رہاہے۔ 1965 ءکی پاک بھارت جنگ میں
سرگودھا کے عوام نے دشمن کے ٹھکانوں پر نشانے لگائے اور دشمن کو شدید نقصان
پہنچایا۔جنگ کے بعد سرگودھا کے عوام کو ہلال استقلال کے اعزازسے نوازا گیا۔
سرگودھا کے لوگ اس پر فخر کرتے ہیں۔ یہ انھیں پاکستان کے باقی شہروں سے
نمایاں کرتا ہے۔
1998ءکی مردم شماری کے مطابق اس ضلع کی آبادی کا تخمینہ 26,65,979 تھا۔ ضلع
سرگودھا میں عمومی طور پر پنجابی، اردو وغیرہ بولی جاتی ہیں۔ اس کا کل رقبہ
5854 مربع کلومیٹر ہے۔اسے انتظامی طور پر چھ تحصیلوں میں تقسیم کیا جاتا
ہے۔اسکی تحصیلوں میں تحصیل بھلوال،تحصیل سرگودھا،تحصیل سلانوالی،تحصیل شاہ
پور،تحصیل ساہیوال (سرگودھا)،تحصیل کوٹ مومن شامل ہیں۔
سرگودھا ریلوے اسٹیشن پاکستان ریلویز کی لالہ موسیٰ - شور کوٹ برانچ ریلوے
لائن پر سرگودھا کے درمیان واقع ہے۔ یہاں تمام اکسپریس ٹرینیں رکتیں ہیں۔
یہ سرگودھا - خوشاب برانچ ریلوے لائن کا جنکشن بھی ہے۔ضلع سرگودھا میں شرح
خواند گی 58 فیصد ہے۔مرد وں میں یہ شرح 67 فیصد جبکہ خواتین میں یہ شرح 46
فیصد ہے۔ضلع سرگودھا میں تعلیمی اداروں کی تعداد 2384 ہے۔اس ضلع میں ایک
یونیورسٹی،ایک میڈیکل کالج،ایک زرعی کالج،15 ڈگری کالجز،8 انٹر کالجز،32
ہائر سیکنڈری سکول،35 کمیونٹی ماڈل سکول،370 ایلیمنٹری سکول اور 1800
پرائمری سکول ہیں۔ضلع سرگودھا میں 180 ہسپتال،ہیلتھ سینٹرز،ڈسپنسریاں و
دیگر صحت کے مراکزموجود ہیں۔زرعی و صنعتی لحاظ سے بھی یہ ضلع معروف
ہے۔کنو،گندم،چاول،گنا ،امرود وغیرہ یہاں کی برآمدات ہیں۔مشروبات،چمڑے کے
جوتے،شیشے کی بنی اشیاﺅغیرہ بھی معروف ہیں۔
اسکے مشہور مقامات میںفیضان مدینہ،جامعہ مسجد حمید علی شاہ،جناح ہال،جناح
لائبریری،بم چوک،خیام چوک،کوئنز چوک،کچہری بازار،رحمت اللعالمین پارک و
دیگر مقامات شامل ہیں۔یہاں کی مشہور شخصیات میں سابقہ وزیر اعظم فیروز خان
نون،جسٹس (ر)پیر کرم شاہ،انور علی چیمہ،حافظ سعید و دیگر شامل ہیں۔
اس ضلع کے پانچ قومی اسمبلی کے حلقے ہیں۔این اے64،این اے65،این اے66،این
اے67،این اے68 شامل ہیں۔اسکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد11ہے۔پی
پی28،پی پی29،پی پی30،پی پی31،پی پی32،پی پی33،پی پی34،پی پی35،پی پی36،پی
پی37،پی پی38 شامل ہیں۔
ماضی میں یہاں سے ندیم افضل گوندل،ہارون احسان پراچہ،ملک محمد نواز،محمد
فاروق بھلا الحق شاہ،پیرزادہ محمد ابراہیم،تنویر احمد مدہانہ،غیاث احمد
میلہ،محسن شاہ نواز رانجھا،مہر خالق یار خان،تسنیم احمد قریشی،رانا سجد
محمود،محمد حامد حمید،بیگم لیک شعیب اعوان،انور علی چیمہ،ذولفقار علی
بھٹی،محمد علی گجر،سید جاوید حسنین شاہ،مظہر احمد قریشی و دیگر نے انتخابات
مین حصہ لیا۔ اس ضلع کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1940810 ہے ۔
2008 ءکے انتخابات میں این اے 64 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارندیم
افضل گوندل نے65628ووٹ،این اے65 سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار غیاث
احمد میلہ نے 53518ووٹ،این اے 66 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تسنیم
احمد قریشی نے69943 ووٹ،این اے7 6 سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری
انور چیمہ نے83594 ووٹ جبکہ این اے 68 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار
سید جاوید حسنین شاہ نے 80174ووٹ سے کامیابی حاصل کی۔
اسی الیکشن میں پی پی28 سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار ڈاکٹر ملک مختار
احمد بھرتھ نے45686 ووٹ،پی پی29 سے پاکستان مسلم للیگ ن کے امیدوار مہر رب
نواز لک نے28909 ووٹ،پی پی30 سے آزاد امیدوار طاہر احمد سدھو نے 20802ووٹ
،پی پی31 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد اویس اسلم مدھانہ نے25902
ووٹ،پی پی32 سے پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے
48522ووٹ،پی پی33پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں
نے34941 ووٹ،پی پی34 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رضوان نویز گل
نے19255 ووٹ،پی پی35 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار کامل گجر
نے35518 ووٹ،پی پی36 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رانا منور حسین
نے33221 ووٹ،پی پی37 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غلام نظام الدین
سیالوی نے31539 ووٹ جبکہ پی پی38 سے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شاہ
زادی عمر زادی ٹوانہ نے 57510ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ |