حکومت پنجاب نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن
جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے چودہ
اگست تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں سردیوں
کے موسم میں سخت سردیوں کی وجہ سے وہاں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما میں
تین ماہ اور گرمیوں میں ایک ہفتہ کی چھٹیاں کی جاتی ہیں۔ جبکہ میدانی
علاقوں میں سخت گرمیوں کی وجہ سے موسم گرما میں اڑھائی ماہ اور سردیوں میں
ایک ہفتہ کی چھٹیاں کی جاتی ہیں۔ اکثر شہروں میں اس سال گرمی کا تیس سالہ
ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ سورج مسلسل آگ برسا رہا ہے۔ سڑکیں ویران رہتی ہیں۔ بڑے
بھی اس شدید گرمی کو برداشت نہیں کررہے۔ بچوں میں تو قوت برداشت اور بھی کم
ہو تی ہے۔ بچوں کو گرم ہوا لگ جائے جسے لو کہتے ہیں تو والدین کیلئے اور
بھی پریشانی کا سبب بن جاتا ہے۔ بچوں کیلئے یہ گرمی ناقابل برداشت ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، نگران وزیر تعلیم پنجاب اور محکمہ تعلیم کے
صوبائی اور ضلعی افسران کو ضرور چاہیے کہ وہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں
کیلئے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن پر نظر ثانی کریں ۔ اس کو واپس لے کر آج ہی
نیا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پچیس مئی سے گرمیوں
کی چھٹیاں کی جائیں۔ میدانی علاقوں میں سخت گرمی جسموں کو جھلسا رہی ہے۔
بجلی پوری ہوتی تو بچے پنکھوں کے نیچے بیٹھے رہتے ۔ اب تو وہ بھی گھنٹوں
غائب رہتی ہے۔ پسینے میں شرابور بچے اپنا پسینہ خشک کریں یا کلاس ورک کریں۔
ہم نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو اس طرف
متوجہ کرکے کہ رہے ہیں کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم
جون نہیں پچیس مئی سے کی جائیں۔ |