کالا جادو

اشتہارات کا صفحہ کھولو تو اب تو عام طور پر جگہ جگہ ایسے اشتہارات نظر آتے ہیں جن کا موضوع ’’کالا جادو ‘‘ ہوتا ہے۔ ’’21منٹ میں ہر مشکل کا علاج۔ اللہ کے حکم سے ہم جو دکھائیں گے وہ کسی کے بس کی بات نہیں۔صرف ایک رات کا عمل۔ فون پر مفت مشوریں کریں۔ ایک اور جگہ جس کا مضمون یہ تھا ’’آپ کے دل کی مراد پوری ہوگی۔کام نہ ہونے پر آٹھ لاکھ روپے جرمانہ‘‘

ان اشتہارات کے دعوئوں نے ایک لمحے کے لیے مجھے بھی یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ کیا پتہ ان دعوئوں میں 10فیصد بھی سچائی ہو۔کیا پتہ کہ میرے بھی ایک فون کرنے سے میرے دل کی میراد پوری ہوجائے۔ جب تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود اور اس بات پر پوری جانکاری کے بعد کہ یہ سب دھوکے باز ہیں میرا ایمان ڈگمگا یا تو کتنے اور لوگ ہوں گے جو حقیقت میں ان لوگوں کے پاس جاتے ہونگے ۔یہ سوچ کئی بار مجھے جلا دیتی ہے کہ خدا پر ایمان رکھنے والے ہی خدائی کا دعویٰ کرتے ہیں اور ہم ان پر اعتبار کرتے چلے جاتے ہیں۔ تکلیف کس کو نہیں۔ زندگی تو سب ہی کے لیے کہیں نہ کہیں مشکلات لے کر کھڑی ہوتی ہے مگر بعد قسمتی سے وہ خدا جو ہمارے سر پر اپنا ہاتھ لے کر بیٹھا ہے اس کے وجود کا احساس ہم میں سے بہت کم کو ہے۔

کالا جادو نیک علم کی الٹی پڑھائی چلّے کاٹ کر کیا جاتا ہے۔ اس قسم کا جادو کسی کو مارنے، کچھ چوری کرنے، تکلیف یا اذیت پہنچا نے کے لیے کیا جاتا ہے۔ کا لا جادو کرنے یا کروانے کی نیت اپنی ذاتی لالچ کے لیے اگلے کو تکلیف پہنچانا ہوتی ہے ۔ جلن، لالچ، بری نیت، بری نظر اور کسی کی خوشی نہ برداشت ہونے کی وجہ سے میلوں کے فاصلے پر بھی کر سکتا ہے۔ اس کی نوعیت اور اثر بیٹھے بیٹھے کسی کو زندگی برباد کر سکتا ہے۔ کالا جادو کرنے والا اور کروانے والا دونوں ہی گناہ گار ہوتے ہیں ۔اللہ کی نظروں میں یہ سخت عذاب کے قابل گناہ ہے ۔کالا جادو اب اتنا عام ہوگیا ہے کہ آج کل ہر دوسرا اس عمل کا شکار ہے ۔پیروں کے پاس ہر کسی کے جادو کا تاویز ہ۔500کا 1000کا 2000کا 5000کا جتنا جلدی کام کرنے کا دعویٰ انتا مہنگا تاویز یہ ایک خوفناک عمل ہے اور اس کا نتیجہ بے انتہا بربادی ہے اور خدا کی نظروں میں سخت گناہ اور ان پر خدا کا عذاب نازل ہوگا۔

کالا جادو انسان کی عقل اور شعور پر تالہ لگا دیتا ہے اور اس کے سب کام الٹے اور کوششیں بے کار جاتی ہیں۔ کالے جادو کی صورت میں نیند نہیں آتی اور عجیب خوفناک خواب طرح طرح کی سوچیں دماغ میں آتی ہیںدل اور دماغ پر ہر وقت بوجھ رہتا ہے۔چڑچڑھا پن اور بے چینی ہر وقت ستاتی ہے جس وجہ سے گھر میں ہر وقت بلا وجہ لڑائی رہتی ہے۔نیز دل کی دھڑکن اور تھاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ جسم تھکا تھکا رہتا ہے۔ گھر میں کہیں کہیں خون کے چھینٹے اور بالوں میں گنجلیں پڑ جاتی ہیں اور جسم میں بغیر کسی وجہ کے نیل کے نشان پڑھ جاتے ہیں۔ ساتھ یا گھر میں ہر وقت کسی کے ہونے کا احساس ہوتا ہے انسان پر بے حسی اور ناکامی کا عالم چھا جاتا ہے۔ جس وجہ سے وہ احساس کمتری اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے اور جینے کی چاہ چھوڑ دیتا ہے۔

کالا جادو انسان کی صحت اور،خوشی ، ذاتی زندگی ،پیسہ یا جائداد، بچوں اور ان کے مستقبل کو اثر انداز کرسکتا ہے۔ اس کا بہت خوفناک اثر ہے اور ایک دفعہ کوئی اس کا شکار ہوجائے تو بڑی مشکل سے اس کا توڑ کرپاتا ہے۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ لوگ ذاتی شمنی کو عنا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ کسی بھی ایسی راعنت کا اثر نہیں ہونا چاہیے یہ زندگی برباد کردیتی ہے۔ ہمیں درگزر کرنا اور معاف کرنا سیکھنا چاہیے اور اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے۔
Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 275013 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More