بےچاری عورت

انسانی رشتے ایک عورت کی نظر میں ہمارے معاشرے میں عورت ہونا ایک بہت بڑی مصیبت ہے اس دنیا میں جو بھی ظلم ہے اس کا شکار بےچاری عورت ہی ہوتی ہےباپ بھائی شوہر بیٹا داماد یہ رشےایسے ہیں جو کسی نا کسی صورت عورت کو دکھی کرتے ہیں عورت ایک بے بس و مجبور ہستی ہے حالاکہ الله تعالیٰ نے عورت ایک نہایت نرم و نازک صنف بنایا ہے لیکن اس کہ باوجود عورت ہر قدم پر مرد کی مددگار ہے ہر مشکل میں وہ ان کی مدد کرتی ہے ماں وہ ایک عظیم ہستی ہے جس کا کوئی مول نہیں وہ اپنے بچوں کے لیے کیا کچھ نہیں کرتی غریب ہو برتن دھو کر اور لوگوں کے گھروں میں کام کرکے مزدوری کر کے اپنے بچوں اور گھر والوں کا پیٹ پالتی ہے غرضیکہ ہر شعبے میں عورت اپنا فرض بڑی عمدگی سے انجام دیتی ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہر قدم پر مردوں کے ظلم کا شکار ہوتی ہیں س کی کیا وجہ ہے اسلام میں تو عورت کو بہت بلند مقام حاصل ہے ہمارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کی بہت عزت کرتے تھے اور اپنی بیٹی کو جنت کی سردار بنایا تو پھر ہمارے معاشرے میں عورت کو عزت کیوں نہیں ملتی اس کو وہ مقام کیوں نہیں ملتا جس کی وہ حقدار ہے
Nighatara
About the Author: Nighatara Read More Articles by Nighatara: 12 Articles with 26864 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.