پرنسس ڈیانا پاکستان میں بسنا چاہتی تھیں

پرنسس ڈیانا کی موت کے کم و بیش سولہ سالہ بعد ایک بار پھر برطانوی میڈیا میں ان کا ذکر ہورہا ہے۔ ایک برطانوی جریدے ونیٹی فیئر نے انکشاف کیا ہے کہ پرنسس ڈیانا شہزادہ چارلس سے علیحدگی اختیار کرکے پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنے اور ڈاکٹر حسنات سے شادی کرکے ان کی بیٹی کی ماں بننے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ جریدے نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بعض رپورٹس کی تصدیق کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دراصل شہزادی ڈیانا، ڈاکٹر حسنات کی خاطر دو مرتبہ پاکستان گئی تھیں اور انہوں نے اس دوران ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شادی اور پاکستان میں مستقل طور پر آباد ہونے کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے ڈاکٹر حسنات کی بہنوں اور بعض دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔جریدے نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر حسنات عمران خان کے دور کے رشتہ دار بھی ہیں اور عمران خان کے کینسرہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں شہزادی ڈیانا کا پاکستان جانا محض ایک بہانہ تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شادی کے امکان کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان گئیں اور وہ اس بات کا بھی جائزہ لے رہی تھیں کہ پاکستان میں ان کے مستقل طورپر آباد ہونا س حد تک ممکن ہوسکتا ہے۔ شہزادی ڈیانا کے بہت سے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ شہزادہ چارلس کے بعد شہزادی ڈیانا کے ڈاکٹر حسنات کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل تھے۔ 1995ء سے 1997 ء کے دوران ممتاز ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کے ساتھ تعلقات ان کے تعلقات تھے۔ اور شہزدی ڈیانا ان دو سال کے دوران ڈاکٹر حسنات کو دیوانہ وار چاہتی رہیں۔ وہ ڈاکٹر حسنات کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان کے ساتھ پاکستان میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے میں بھی ان کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔ شہزادی ڈیانا دو مرتبہ عمران خان کے ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں پاکستان گئیں اور ان دوروں کے درمیان انہوں نے پاکستان میں مستقل رہائش کے حوالے سے مختلف لوگوں سے تبادلہ خیالات بھی کیا۔جریدے کو شہزادی ڈیانا کے دوستوں نے بتایا کہ ایک موقع پرشہزادی ڈیانا چاہتی تھیں کہ ڈاکٹر حسنات خان کے خاندان کے بار ے میں جانیں۔ خاص طور پر ان کی والدہ سے شادی کی منظوری لی جائے۔ تاہم انہیں بتایا گیا کہ ایک پشتون روایتی گھرانے میں کسی انگریزی عورت کا شادی کرکے جانا انتہائی ڈراؤنا خواب ہی تصور کیا جاسکتا ہے۔جریدے کے مطابق جوں جوں ڈاکٹر حسنات اور شہزادی ڈیانا کے تعلقات آگے بڑھے تو ان دونوں نے شادی پر بھی غور شروع کردیا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا نے اپنے دو قریبی دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کی بیٹی کی ماں بننا چاہتی ہیں۔ شہزادی ڈیانا شدت سے چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ڈاکٹر حسنات سے ہو جائے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ان سے خفیہ طور پر شادی کے طریقوں پر غور بھی شروع کردیا تھا لیکن ڈاکٹر حسنات خان اس منصوبے سے شدید خوفزدہ تھے۔تاہم ڈاکٹر حسنات نے شہزادی ڈیانا کو بتایا تھا کہ اس خفیہ منصوبے پر صرف اس صورت میں عمل ہو سکتا ہے جب وہ دونوں پاکستان میں ہوں کیونکہ وہاں پر میڈیا ان کو زیادہ تنگ نہیں کرے گا۔ اس کے فوراً بعد دودی الفائد کے والد نے شہزادی ڈیانا کاتعارف اپنے بیٹے سے کرایا۔ شہزادی ڈیانا نے اپنی ایک دوست روزا مینکٹن کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر حسنات خان کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا تھا اور اب دودی الفائد انہیں انگوٹھی پہنچانے کو تیار ہے۔روزا نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ الفائد خاندان کے ہمراہ ٹریول نہ کریں ان کی دوست کا کہنا تھا کہ دودی الفائد کے ساتھ منگنی سے یقیناً ڈاکٹر حسنات خان کو تکلیف پہنچے گی اور ان کی جانب سے مائل ہوں گے۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ڈاکٹر حسنات نے شادی نہ کرکے ان کا دل توڑ دیا تھا۔ اس وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان تھیں۔جریدے کے مطابق ڈیانا پر بننے والی ایک فلم میں ان کی زندگی کے آخری دو برسوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جو ان کے ڈاکٹر حسنات کے ساتھ رومانس پر مشتمل ہے تاہم اس فلم کو بنانے میں تعاون سے ڈاکٹر حسنات نے انکار کردیا تھا۔ برطانوی جریدے نے تو یہ دعویٰ کردیا ہے کہ شہزدی ڈیانا پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنا چاہتی تھیں۔ آپ لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟؟

Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 535 Articles with 1520554 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More