پنجاب اور لاہور تاریخ کے آئینے میں

سائرہ غفور کیانی

تا ریخ دانوں کا کہنا ہے کہ دنیا پر حکومت کر نا چاہتے ہو تو ہندوستان پر حکومت کرو،ہندوستان پر حکومت کرنا چاہتے ہو تو پنجاب پر حکومت کرو ،ہندوستان پر حکومت کرنا چاہتے ہو تو پنجاب پرحکومت کرو۔اگر پنجاب پرحکومت کرنا چاہتے ہو تو پنجابی زبان پر عبور حاصل کرو۔کیونکہ مختلف فاتح اس طریقہ کار کو اپنا کر ہندوستان پر حکومت کرتے رہے ہیں،سکندر اسی وجہ سے واپس لوٹ گیا اس کی سپاہ پنجابی زبان کو سمجھ نہ سکی،مسلمانوں نے پورے ہندوستان پر حکومت صرف اسی وجہ سے کی کہ انہوں نے سندھی اور پنجابی زبان کو اپنا ہتھیار بنایا۔ہندوستان میں تبلیغ اسلام کے لئے مسلمانوں نے پنجابی زبان کو ہی ذریعہ بنایا-

ہندوستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی قوم آئی اس نے پنجاب کو لازمی اور پنجاب کی تاریخ یہ ہے کہ جب بھی کوئی قوم ہندوستان پر حملہ آور ہوئی تو پنجابی اس ک ا س کا ساتھ دیتے رہے۔پنجابی لڑائی کی بجائے امن کے لئے صلح کے ساتھ نئے آنے والے حکمرانوں کو قبول کر لیتے ہیں،کیونکہ پنجاب ایک زرخیز علاقہ ہے،اس لئے پنجابی اپنے علاقے کی خوبصورتی کو خراب ہونے سے بچا لیتے۔پنجابی لوگ زبان اور پنجاب کی زمین کو لہو سے سرخ نہیں ہو نے دیتے۔جب کو ئی بغیر وجہ کے لڑائی کرنا چاہتا تو اس کو پنجابی اس طرح سے جواب دیتے کو وہ دوبارہ پنجاب کی طرف رخ نہیں کرتا۔

آج کا پنجا ب بھی اسی طرح اپنے آباؤاجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر نئے آنے والے کو خوش آمدید کہتا ہے اور پرانے کو برا بھی نہیں کہتا،پنجاب دوسروں کے ساتھ ہمشیہ ہمدردی رکھتا ہے،پنجاب ہمیشہ سے ہی پانچ دریاوٗں کا محافظ رہاہے، پنجاب کا دل تو لاہور ہے اور لاہور شہر بھی بہت تاریخی شہر ہے ،لاہور میں بہت سی جگہیں مشہور ہیں جیسے انارکلی ،اچھرہ بازار،مانگا منڈی،ریلوے اسیٹشن،کلمہ چوک وغیرہ ،لاہور ایک بہت بڑا تجارتی مرکز ہے ،بہت دور دور سے لوگ یہاں سے چیزیں خریدنے آتے ہیں ،یہا ں ہر طرح کی چیزیں آسانی سے مل جاتی ہیں ۔لاہور کو اس وجہ سے بھی مقبولیت حاصل ہے یہاں بہت سے تاریخ عمارتیں بھی ہیں اور اس کے علاوہ اب لاہور کی خوبصورتی کو اور بڑھانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں -

لاہور شہر کو پنجاب کا دل کہا جاتا ہے اور کہا یہ بھی جاتا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا ۔لاہور کو کالجوں کاشہر بھی کہا جاتا ہے ،یہاں بہت سے مشہور کالج اور یونیورسٹیاں موجود ہیں ۔اس کے علاوہ پاکستان کی سب سے مشہور اور بڑ ی یونیورسٹی پنجاب یونیورسٹی بھی لاہور میں ہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی لاہور کو پیرس بنا نے کا وعدہ کیا ہے جو کہ انہوں نے پورا بھی کیا ہے ۔

saira
About the Author: saira Read More Articles by saira: 3 Articles with 7150 views simple living girl....... believe in this statement life z short enjoy each nd every moment of life.. View More