سیالکوٹ میں ٹریفک آگاہی پروگرام اور اس کے حوالے سے چند تجاویز

سیالکوٹ میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے ڈی ایس پی سیالکوٹ (ٹر یفک ) نے گزشتہ روز چوک علامہ اقبال سے کچری چوک تک ون ویلنگ کے خلاف واک کی جس میں مقامی این جی اوز ارکان اور سکول کے طلبا شامل تھے۔ کیونکہ گزشتہ ڈی ایس پیز نے ٹریفک آگاہی پروگرام نہ کر کے حوصلہ شکنی کی لیکن اب موجودہ ڈی ایس پی ٹریفک عملی طور پر کام کرتے نظر آرہے ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنے اس مشن میں کامیاب ہونگے لیکن میں تجاویز دینا چاہتا ہوں ان پروگرا مز میں نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔کیونکہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کے کندھوں پر ذمہ داری ڈال کر ہم ان سے بہتر کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں ۔ میری دوسری تجویر یہ ہے کہ ون ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے کیونکہ گزشتہ ادوار میں ضلعی انتظامیہ کے اس حکم کو تھانہ کلچر میں رشوت کا دھندا بنایا جاچکا ہے جس کی وجہ سے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آئے ۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹریفک آگاہی پروگرام میں اضافے کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں اوراس کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے تمام این جی اوز سول سوسائٹی ، سوشل میڈیا ریگولر میڈیا کا تعاون حاصل کیا جائے ۔ اس کے بعد میں سیالکوٹ میں ٹریفک سنگنلز کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا ۔ٹریفک قوانین کی پابندی اور سختی کے مظاہرے کے بعد سیالکوٹ کینٹ میں اس کی جھلک نظر آتی ہے ۔ماحول کا عوام پر بہت اثر ہوتا ہے اور اس بات سے انخراف کرنا مشکل ہے یہی عوام اگر موٹر وے یا اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، پشاور، کوئٹہ اور بڑی شاہراؤں پر ہوں تو ٹریفک قوانین کی پابندی کرتی نظر آتی ہے یہاں عام طور پر خواتین اپنے چھوٹے بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی نظر آتیں ہیں یہ بچے کسی بھی بڑے حادثے کا شکار بن سکتے ہیں جب خواتین کو اس عمل سے منع کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا استعفار تھا کہ ہمارے روز مرہ اور ضروری کاموں میں رکاوٹ پڑتی ہے اور مرد دن کے وقت گھروں میں نہ ہونے کی وجہ سے باامر مجبوری آمد ودرفت کے لئے یہی ذرائع ہیں میری تیسری تجویز ٹریفک سنگنلز کے متعلق ہے ۔شہر کے اہم راستوں اور چوکوں پر ٹریفک سنگنلز کے تنصیب بہت ضروری ہے ۔ میری آخری اور سب سے اہم تجویر جس سے روز مرہ کے حادثات کے بارے میں ہے ۔اور ان کی حفاظتی تدابیرہیں ان حادثات سے کیسے بچاؤ کیسے ممکن ہے۔ریسکیو1122کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیارہ حادثات روڈ کراسنگ کی وجہ سے پیش آتے ہیں شہر سیالکو ٹ میں جتنے ون وے روڈ ہیں ان کے درمیان جنگلالگایا جائے اس طرح حادثات میں نمایا ں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔
Ch Tayyab
About the Author: Ch Tayyab Read More Articles by Ch Tayyab: 18 Articles with 21862 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.