نیلم ٹی وی کا آغاز ہونے جا رہا ہے

نیلم ویلی قدرتی حسن کی ملکہ کون نہیں جانتا کہ نیلم ویلی آزاد کشمیر کی حکومت کلو سالانہ80فیصد ریونیو دیتا ہے وسائل اتنے کے کسی اچھے منصوبے پر خرچ نہیں کیے جارہے اور مسائل اتنے کے لوگ آئے روز اپنے مطاکبات کے حل کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں کچھ حاصل نہیں اس لاحاصل بحث میں پڑنے کی کہ کس نے کتنے ووٹ لے کر کیا کیا یا کس نے نے کتنے ووٹ لے کر کیا اپنی تو پوری کوشش رہی کہ نیلم ویلی کے مسائل کو جس سطع پر ہو سکے سامنے لایا جائے تاکہ ان مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے اور انشاء اﷲ جارہے گئی نیلم ویلی کے لوگوں کی مدد کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں اترنے سیاسی قیادت کے وعدؤں کا انتظار رہا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی ظالمانہ نظام کو بھگتیں گی اچھی کوششوں کی بہرحال داد دی جا نی چاہیے بلاآخر نیلم ویلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیلم کیبل نیٹ ورک سے کسی نیوز چینل کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور یہ نیلم ویلی کی عوام میں شعور کی بیداری کے لیے وہ بہترین قدم ہو گا جو کئی صدیوں تک یاد رکھا جائے گا مشکل کام تھا لیکن بہرحال کامیابی سے ہمکنار ہو ہی گئی نیلم ٹی وی کی انتظامیہ برادر محترم ساجد حسین آزادسے معلوم ہو اکہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں سٹوڈیو تیار ہے باقی رہ گی ہے تو بس ایک اچھے اور پروقار سی وہ تقریب جس میں چینل کا باقاعدہ افتتاح کیا جانا ہے خیال ہے کہ نیلم ویلی سیاسی قیادت سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو افتتاحی تقریب میں بلا کر نیلم ٹی وی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے زیادہ دیر نہیں یہ کام بھی ہو جانا ہے اور جلد ہی ہو جانا ہے نیلم ٹی وی کا قیام نیلم ویلی کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ نیلم ویلی کے نوجوانوں میں کتنا ٹیلنٹ ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ نیلم ویلی میں سیاحت کس طرح فروغ پا رہی ہے نیلم چینل کا آغاز کیا گیا ہے تعلیم کے لیے ،صحت کے لیے ،سیاحت کے لیے ،نیلم ویلی کے امن کے لیے مسائل کے حل کے لیے بیداری شعور کے لیے خدا کامیابی نصیب فرامائے مکمل کامیابی کسی شاعر کا کہنا ہے کہ
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہیں تھے

نیلم ٹی وی کی انتظامیہ کے اس اقدام کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے کیل میں 7روزہـ کھیلو امن کے لیے کے نام سے سپورٹس فیسٹیول شروع ہو چکا پرنٹ میڈیا کا کردار شاید اتنا اچھا رول پلے نا کر پائے جتنا کہ الیکٹرانک میڈیا پاکستان لیول کے ٹی وی جینلزپر شائد وہ سب نہ دیکھا یا جائے جتنا کہ آپ نیلم ٹی وی پر دیکھ سکیں کیوں کہ اس کا آٖغاز کیا گیا تو مقصد یہ ہی تھا کہ نیلم ویلی کے مسائل کے حل کے لیے جس قدر ممکن ہو سکے کوششیں کی جایں ابھی آغاز ہے بہت ساری مشکلات پیش آئیں گی گردش دوراں کی ہر نئی سازش کو ناکامیاب کرنا ہو گا چھوٹے پیمانے پر ہی لیکن اگر اچھی نشریات نیلم ویلی کی عوام کو دیکھنے کو ملی تو یقینا آپ کا کامیابی سے کوئی نہ روک پائے گا کوئی بھی نہیں پہلے بھی ارض کیا تھا اور اب بھی نیلم ویلی کے وسائل کا اگر ٹھیک طریقے سے استعمال کیا جائے توہم نیلم آزاد کشمیر کیا کئی پاکستان پال سکتے ہیں ہمارے پاس اس قدر قدرتی زخائر موجود ہیں کہ کہ ان کی اگر بہتر طریقے سے نکاسی کی جائے تو ہم اپنا بجٹ بنا پایں لیکن یہ سب اس سلیے نہیں ہو پا رہا کہ عووام میں سیاسی شعور کی کمی اور سیاسی قیادت کی غفلت اور نااہلی رکاوٹ ہے اس میں اور یہ دونوں باتیں اس وقت دور ہو پایں گی جب عوام میں سیاسی شعور پیدا ہو گا وہ اپنا حق لینا جانتے ہوں گے اور اپنی سیاسی قیادت کو مجبور کریں گے کہ وہ نیلم ویلی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ہماری سیاسی قیادت کا حال یہ ہے کہ نیلم ویلی میں پائے ہی کم جاتے ہیں کچھ تو عشروں بعد اور کچھ مہینوں بعد مہمان بن کر آتے ہیں اور واپس ہو جاتے ہیں یقینا سیاسی قائدین اور عام عوام دونوں کے خیالات کو سامنے لایا جاے گا نیلم ٹی وی پر ان تمام تلخ حقائق سے پردے آٹھائے جایں گے کرپشن کے ناختم ہو نے والی داستانیں بھی پرگرامات کا حصہ ہونگی اور حکمران جماعت سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کو بھی اپنی بات عوام تک پہنچانے کا موقع فراہم کیا جا سکے گا منیجنگ ڈاریکٹر محترم ساجد حسین آزاد سے یہ بھی معلوم ہو اکہ نیلم ویلی سے لائق ترین نوجوانوں کی ٹیم تیار کر لی گی جو کسی بھی کسی بھی جگہ سے ہونے والے کسی بھی واقعہ کی رپورٹنگ کر سکیں گے ایک بار نہیں کئی بار ایسا ہوا کہ نیلم ویلی میں بڑے بڑے حادثے رونما ہوئے لیکن کئی گھنٹوں کیا کبھی کبھی کئی کئی دن تک عوام تک خبر نہیں پہنچ پاتی سب بخوبی واقف ہیں کہ مواصلات کا کوئی بھی بہتر انتظام تو ہے نہیں نیلم ویلی میں جس سے آسانی سے بروقت معلومات کا تبادلہ کیا جا سکے موبائل فون سروس کے مطالبے کو بھی حکومت سنجیدہ نہیں لے رہی چینل کے آغاز کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ نیلم ویلی کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لا یا جا سکے ،سیاحت کی ترقی اور اس کے فروغ کے اقدامات کیے جا سکیں عوام علاقہ کے مسائل کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا جا سکے نیلم ویلی کی عوام کو اپنے مسائل بیان کرنے کے لیے کوئی بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو اور نیلم ویلی سے ڈاکٹر ،انجینئر ،اور سیاست دان پیدا ہوں کیوں نیلم ویلی کی زمین اتنی بنجر تو کسی بھی صورت نہیں کہ اپنے لیے قیادت نہ پیدا کر سکے ۔اﷲ پاک سے دعا ہے کہ وہ نیلم ٹی کی انتظامیہ کو ان کے مشن میں کامیابی عطا ء فرمائے بندہ نا چیز کا ہر مکنہ تعاون نیلم ٹی کے ساتھ رہے گا ۔

akhlaq ahmd rana
About the Author: akhlaq ahmd rana Read More Articles by akhlaq ahmd rana: 23 Articles with 19843 views i am Akhlaq ahmed rana .here in neelum valley azad kashmir .

Akhlaq ahmed rana
03558153899
[email protected]
.. View More