ریل کا سفر

ریل کا سفر ہمیں بچپن سے ہی بہت اچھا لگتا ہے جب بھی کسی دوسرے شہر جانا ہوتا تو ہم ریل سے سفر کرنا پسند کرتے بڑا مزا آتا کبھی ایک سیٹ سے دوسری پر سیٹ پر اور کبھی ایک برتھ سے دوسری پر اور کبھی کھڑکی کے ساتھ بیٹھتے اور تیزی سے بھاگتے درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو دیکھتے اور جب گاڑی کسی اسٹیشن پر رکتی تو کھانے پینے کی اشیاﺀ بوتل اور جوس والے یہ سب بچپن میں تو بہت اچھا لگتا تھا خیر وہ تو بچپن تھا اب بھی ہمیں کسی دوسرے شہر جانا ہو تو ہمیں ریل سے جانا اچھا لگتا ہے کچھ دن پہلے ہمیں ریل سے کراچی جانے کا اتفاق ہوا ہمیں بہت خوشی تھی جب ہم ریل میں داخل ہوئے تو بہت مایوسی ہوئی کیونکہ ٹرین میں بہت رش تھا اور بہت افراتفری مچی تھی اور تمام لوگ جن میں عورتیں٬ مرد بچے٬ بوڑھے سب اکھٹے بیٹھے تھےاور بہت بے پردگی تھی ہم اپنی برتھ کو تلاش کر کے جب وہاں پہنچے تو اس پر کچھ لوگ براجمان تھے خیر کہہ سن کر ہم نے اپنی سیٹ حاصل کی اور بیٹھ گئے گاڑی چلی تو کچھ سکون ہوا گاڑی میں بڑی بد نظمی تھی بہت گندگی تھی اتنا لمبا سفر اور باتھ روم میں پانی تک نہیں تھا رات ہوئی تو ہم اپنی اپنی برتھ پر بیٹھ گئے اور سونے کی تیاری کرنے لگے کہ اتنے میں عین ہماری سیٹوں کے سامنے چند آدمی تاش لے کر بیٹھ گئے اور تاش کھیلنے لگے اور باتیں کرنے لگے اور قہقے لگانے لگے خوب محفل جمائی ہم لوگوں نے اپنی سیٹوں کے آگے پردہ لگایا اور پھر ہم سو سکے ورنہ سونا ناممکن تھا ٹرین میں بہت بے پردگی ہوتی ہے ہماری ریلوے کہ اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ وہ ریلوے کے نظام کو اعلیٰ بنائیں اور جس طرح باہر کے ملکوں میں بہت خوبصورت ٹرینیں چلائی جاتی ہیں ویسی چلائی جائیں اور جس طرح باہر کے ملکوں میں مسافروں کو سہولتیں جاتی ہیں ویسی ہی ہمارے ملک کے لوگوں کو دیں تاکہ ہمارے سفر یادگار ہو ناکہ تکالیف دہ گرمی کے موسم میں تو مسافروں کا اور بھی برا حال ہوتا ہے لوگ اتنا کرایہ دے کر بھی کھڑے ہو کر سفر کرتے ہیں ریلوے کےملازم بھی مسافروں سے اچھا برتاؤ نہیں کرتے ہماری ریلوے کے اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ و ہ ٹرین کے سفر کو آرام دہ بنائیں صفائی٬ پانی اور ضروری چیزوں کا خیال رکھیں شکریہ
Nighatara
About the Author: Nighatara Read More Articles by Nighatara: 12 Articles with 26501 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.