یہ صحیح نصیحت تھی

عقیل عباس جعفری کا ایک شعر ہے

میرے دم سے یہ بزم ہے لیکن
میرا ہونا بھی کیا ضروری ہے

میرا ہونا بھی کیا ضروری ہے
یہ مصرعہ مجھے ماضی میں لےجاتا ہے

تیس چالیس سال پہلے میں ایک جونئر پوسٹ پر کام کر رہا تھا - ابھی جوائن کئے ایک سال ہی ہوا تھا -پتہ چلا کہ ایک صاحب ریٹائرڈ ہو رہے ہیں - اس زمانے میں کسی کو ریٹائر ہوتا دیکھ کر بھی عجیب سا لگتا تھا "اچھا کوئی ریٹائرڈ بھی ہو تا ہے "

خیر ریٹائر ہونے والے صاحب کی پارٹی کا انتظام کیا گیا - جیسا کہ ہوتا ہے اس قسم کی پارٹی سب افراد کی کنٹری بیوشن سے ہوتی ہے - سو مجھ سے بھی پیسے مانگے گئے اور میں نے بخوشی پیسے پکڑادئے - ذہن میں یہی تھا کہ پارٹی میں نہیں جاؤں گا - -پیسے اس لئے دئے کہ کہیں اعتراض نہ اٹھے کہ پیسہ نہیں دینا چاہتا -

شام کو میرے ڈپٹی انچارج پارٹی کے لئے لینے آگئے - میں نے کچھ بہانہ کر دیا -وہ سمجھ گئے کہ میں جا نا ہی نہیں چاہتا -

انہوں نے گاڑی غصے سے آگے بڑھائی اورکہا "منیر صاحب --پیسہ دینا ہی سب کچھ نہیں ہوتا - کسی کو الوداع کہنے کا انداز بھی ہوتا ہے --کسی کو یہ بھی احساس دلانا ہوتا ہے کہ آپ سب سے پیارے تھے - آپ نے ہمارے لئے بہت کچھ کیا ہے "-

وہ غصے سے چلے گئے -گاڑی کی گرد اور دھنواں پیچھے رہ گیا - مجھے سوچنے کے لئے بہت کچھ دے گئے -

آج ڈپٹی انچارج صاحب بھی ریٹائرڈ ہو گئے اور میں بھی ریٹائرڈ ہو گیا -لیکن کبھی کبھار ملاقات ہوتی ہے تو انہیں میں کہتا ہوں کہ آپ کی نصیحت اپنے بچوں کو بھی کرتا ہوں -

یہ صحیح نصیحت تھی-

Munir  Bin Bashir
About the Author: Munir Bin Bashir Read More Articles by Munir Bin Bashir: 124 Articles with 334804 views B.Sc. Mechanical Engineering (UET Lahore).. View More