عدلیہ افتخار محمد چوہدری کی جلائی شمع کی روشنی میں اپنا سفر جاری رکھے گی

مسند انصاف کی حرمت برقرار رکھنے کیلئے ہر صعوبت اٹھانے کا عزم وحوصلہ لیکر آمر و حاکم وقت کے سامنے بیعت یزیدی سے انکار کے حسینی کردار کی تقلید کے ذریعے قانون کو بالادستی اور عوام کو سر بلندی عطا کرنے والے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری آج اپنے عہدے مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے گویہ دنیا ہے اور یہاں کسی کو بھی دوام نہیں نہ ہی کوئی چیز ابدی وجود کی حامل ہے مگر پھر بھی جسموں اور دلوں پر حکمرانی میں یہی فرق ہوتا ہے کہ جسم پر حکمرانی طاقت کے سہارے ہوتی ہے جو مشرف نے کرنی چاہی اور دلوں پر حکمرانی رب کی عطا ہے رب جسے چاہتا ہے اس حکمرانی کا حوصلہ عطا کرتا ہے اور پھر اس حوصلے کے سہارے راہ کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کرکے کسی عظیم مقصد کی جانب بڑھنے والا جب منزل پر پہنچتا ہے تو حقیقتاً دیدہ و دل اس کیلئے فرش راہ ہوتے ہیں اور انصاف و عدلیہ کے ساتھ آئین و حقوق عوام کے تحفظ کیلئے افتخار محمد چوہدری نے پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات و خواہشات کے سامنے سر جھکانے سے انکار کرکے اس حوصلے کا ثبوت دیا جو رب نے انہیں بخشا اور مشرف کی ریاستی قوت کے سامنے سینہ سپر ہوکراپنے اس عظیم مقصد سے خلوص کے ثبوت نے انہیں وہ کامیابی و اعزاز عطا کیا کہ وہ پاکستان میں آزاد و غیر جانبدار عدلیہ کے بانی کہلائے اور انصاف و قانون سے لیکر ہر شعبہ زندگی کے عوام و خواص میں مقبلویت و پذیرائی کے حامل ٹہرے مگر افتخار چوہدری نے یہیںسفر کو محدود کرکے مسند انصاف کو اپنا مطلب ومقصود ثابت کرنے کی بجائے انصاف کی حقیقی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جوطویل‘ صبر آزم اور اعصاب شکن جنگ لڑی اس نے ثابت کیا کہ ان کے وہ تمام ناقدین غلط تھے جو انہیں عہدے کا طالب جانتے اور مانتے تھے افتخار چوہدری نے حکومتی کرپشن ‘ عوامی مفادات کے خلاف فیصلوں اور ازخود نوٹسز کے ذریعے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان میں عدل و انصاف کی روایت کے قیام کے متمنی ہیں اور یقینا جو ورثہ وہ عوام کے ساتھ مل کر آزاد کرائی جانے والی عدلیہ کے سپرد کرکے جارہے ہیںعدلیہ کی رہبری ورہنمائی کرتے ہوئے اسے اصطراب و لغزش سے محفوظ رکھے گا اور نئے چیف جسٹس تصدق جیلانی سمیت ان کی رہبری میں کام کرنے والی پوری کی پوری عدلیہ تحفظ آئین و قانون کے ساتھ عوامی حقوق کے تحفظ اور فراہمی انصاف کی افتخار محمد چوہدری کی تربیت کا حق ادا کرتے ہوئے اس روایت کو آگے بڑھائے گی اور پاکستان میں انشاءاللہ وہ عدل و انصاف کا وہ معاشرہ قائم ہوجائے گا جس کاتمنا وتحفظ میں افتخار محمد چوہدری نے آمر وقت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا اور عوا م نے افتخار محمد چوہدری کا بھرپور ساتھ دیا لیکن وقت تنگ پڑگیا اور افتخار محمد چوہدری کی مدت ملازمت کااختتام ہوا مگر ہمیں یقین ہے کہ افتخار محمد چوہدری چونکہ کسی شخصیت نہیں بلکہ ایک عزم کا نام ہے اور یہ عزم موجود رہے گا اور عدلیہ افتخار محمد چوہدری کے بعد بھی ان کی دکاھئی گئی سمت انہی کی جلائی گئی شمع کی روشنی میں اپنا سفر جاری رکھے گی ۔
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 147143 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More