اے کاش تیرے دل میں حصہ - 3

محترم قارئین کرام سلام

ادب اور فیشن ساتھ چلیں تو کوئی حرج نہیں اگر ادب کی وجہ سے فیشن چھوٹ جائے تب بھی کوئی بات نہیں لیکن اگر فیشن کی وجہ سے ادب کا دامن چھوٹ جائے تو یہ سراسر نقصان کا سودا ہے میرے کہنے کا مطلب یوں سمجھیں کہ ۔۔ اگر کوئی بیٹی فیشن کر کے با ادب طریقے سے باپ کے سامنے پیش ہوتی ہے تو اس میں کیا مضائقہ ہے لیکن بیٹی ایسی زینت کرے جس سے عریانیت چھلکتی ہو اِسے کوئی ذی ہوش پسند نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِسی طرح اگر فیشن سمجھ کر کوئی نادان پلیٹ میں کھانا چھوڑ دے بوتل یا گلاس میں مشروب چھوڑ دے اِسے بھی کوئی ذی ہوش انسان پسند نہیں کرے گا ( یہ اسراف ) کہلائے گا اور اسراف اللہ عزوجل اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سخت نا پسند ہے اور یہ رزق میں تنگی کا بھی سبب ہے-

تعلیم المتعلیم -- میں رزق کی تنگی کے جو اسباب بیان کئے گئے ہیں اِن میں سے چند ایک پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

١ بغیر ہاتھ دھوئے کھانا ٢ اندھیرے میں کھانا ٣ ناپاکی کی حالت میں کھانا ٤ کھانے کو دستر خوان پر انتظار کروانا ٥ روٹی کو دانتوں سے کترنا ٦ ٹوٹے ہوئے برتن میں کھانا ٧ چارپائی پر بنا دستر خوان کے کھانا ٨ روٹی کی بے قدری کرنا بے ادبی کرنا ٩ بزرگوں سے آگے چلنا ١٠ اپنی اولاد کو کوسنا ١١ ماں باپ کیلئے دعا نہ کرنا ١٢ شلوار کھڑے ہو کر پہننا وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔

ابن ماجہ نے ایک حدیث نقل کی ہے ۔۔۔۔۔۔ ام المومنین حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں
ایک مرتبہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکانِ عالی شان میں تشریف لائے روٹی کا ٹکڑا پڑا دیکھا اس کو لے کر صاف کیا اور کھا لیا پھر ارشاد فرمایا اے عائشہ صدیقہ ( رضی اللہ عنہا ) اچھی چیز کا احترام کرو کہ یہ چیز ( یعنی روٹی ) جب کسی قوم سے بھاگی ہے تو لوٹ کے نہیں آئی ( ٠ جاری ہے ہ )
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1095794 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More