اے جے کے آر ایس پی ۔۔۔۔کل اور آج

آزادکشمیر رول سپورٹ پروگرام ایک سماجی این جی اوز ہے۔جو اپنے لائحہ عمل کے تحت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں عوام کیلے ویلفیر کے مختلف پروگرام پر کام کر رہی ہے ۔ajkrspکایہ سفر این آر ایس پی سے شروع ہوا ۔این آر ایس پی نے جب زلزلہ2005کے بعد آزادکشمیر میں وسیع پیمانے پر کام کیا تو اس وقت کی آزاد حکومت نے عوام کے وسیع تر مفاد کو سا منے رکھتے ہوئے اس نام کو اے جے کے آر ایس پی میں تبدیل کر دیا۔اے جے کے آر ایس پی کے ماضی اور مستقبل میں بڑا فرق ہے ۔ماضی میں جہاں اے جے کے آرایس پی نے عوام کی بہتری کے لیے کام کیا وہی اس پر کرپشن کی صدائیں بھی سنائی دیں ۔یہ صدائیں کبھی اپنے کو نوازنے اور کبھی روپے،پیسے کی خربرد کی شکل میں سامنے آئیں۔ لیکن آج ajkrspاپنے ماضی کو بھلا کر ایک بہتر مستقبل کی طرف رواں دواں ہے۔CEOمیاں آخلاق الرسول اور ان کی پوری ٹیم آج آزادکشمیر کے بیشتر آضلاع میں اپنا کام جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔ ajkrspآج آزادکشمیر کے چار اضلاع میں ہیلتھ اور نیوٹریشن کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ان چار اضلاع میں 250سے زائد نوجوان Male&Femaleکام کر رہے ہیں۔ ہیلتھ اور نیوٹریشن کے اس پروگرام میں آرایس پی کی قیادت اس بات پر مبارک باد کی مستحق ہے کہ انھوں نے چاروں اضلاع میں 90فیصد سٹاف میں مقامی افراد کو تر جیح دی۔اس بات پر بھی قابل تحسین کہ نھوں نے میرٹ کو بحال رکھتے ہوئے نوجوانوں کو باعزت روزگارفراہم کیا۔صرف ضلع نیلم میں 75سے زائد افراد ajkrsp کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کسی بھی پرائیوٹ آرگنائزیشن میں کام کرنے والوں افراد کی تعداد میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ ۔ولڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے آجajkrsp NutritionاورHealthکے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ہیلتھ اور نیوٹریشن کے پروگرام میں سروے کا پہلامرحلہ آزادکشمیر بھر میں تمام تر موسمی سختیوں کے باوجود انتہائی ایمانداری سے پورا کیا۔WFPکی طرف سے مہیاکردہ غذائی اجناس ود یگر اشیا ء آزاد کشمیر کے طول وعرض میں پہنچائی ۔گزشتہ چھ ماہ سے ajkrspغذائی قلت کا شکار بچوں ،دودھ پلانے والی خواتین اور حاملہ خواتین کو خوراک دیajkrsp . جو ایک بڑا ادارہ ہے اور حکومتی سر پر ستی میں کام کر رہا ہے۔میاں آخلاق الرسول جو خود ایک پسماندہ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں امید ہے کہ آزادکشمیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ وہ نیلم کی پسماندگی کو بھی دور کرنے کیلے اپنا اہم رول ادا کر یں گیے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آزادکشمیر بھر میں جتنی بھی پرائیوٹ آرگنائزیشن کام کر رہی ہیں ان کو چاہیے جہاں تک ممکن ہو سکے مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دی جائے ۔مقامی صورت تحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پراجیکٹ پر کام کیا جائے اجو عوام کے وسیع تر مفاد میں ہو ۔حکومت کو بھی چاہیے کہ ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے جو تمام بے قاعدگیوں اور کرپشن سے پاک ہو ۔عوام کیلے آنے والا فنڈ انتہائی صاف وشفاف طریقے سے عوام پر خرچ کیا جائے جس سے عوام مطمئن ہو جائے۔

Zubair Ahmed Malik
About the Author: Zubair Ahmed Malik Read More Articles by Zubair Ahmed Malik: 11 Articles with 8678 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.