میرے ماموں بھارت پیٹرولیم میں
ملازمت کرتے تھے ۔ ۔ کرکٹ سے دور دور کا کوئی واسطہ نہ تھا۔۔۔ کبھی بھی میچ
نہ دیکھتے تھے ۔
ایکبار انڈیا - پاک کا میچ چل رہا تھا۔۔۔ ان کے آفس ( ڈپارٹمنٹ) میں یہ
واحد مسلم شخص تھے ۔ تو غیروں نے ان سے کہا کہ ..
سر ۔ ۔ آج کون جیتنا چاہیئے ۔ ۔۔ ۔ ۔
ماموں جان سمجھ گئے کہ یہ لوگ جان بوجھ کر ان سے پوچھ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ اب
انہوں نے جو جواب دیا ۔ ۔۔ وہ بہت ہی مزیدار تھا ۔ ۔ ۔
ماموں جان ان لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ ۔ ۔ ۔
اگر آج ہندوستان بمقابلہ پاکستان ہے تو ۔ ۔ ۔ ہندوستان جیتنا چاہیئے ۔ ۔ ۔
اور ۔ ۔ ۔
اگر یہ مقابلہ ۔ ۔ ۔ ۔ ہندو اور مسلمان کے خلاف ہے تو ۔ ۔۔۔ مسلمان ۔ ۔ ۔ ۔
اب کہو ۔ ۔ ۔ تم کس مقابلے کی بات کر رہے ہو ۔ ۔ ۔۔ |