کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی20 مقابلوں کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تعصب اور تنگ نظیر کی انتہا کرتے ہوئے مقامی شائقین پر غیر ملکی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے پر پابندی لگادی ہے۔کہا جاتا ہے کہ کھیل کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے اور کھیلوں کے ذریعے امن قائم کیا جاسکتا ہے ، جبکہ کھلاڑیوں کو کسی بھی ملک کا سفیر کہا جاتا ہے لیکن شیخ حسینہ واجد کی بھارت نواز حکومت نے ان تمام باتوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے کھیلوں کو بھی مکروہ سیاست کی نظر کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یہ سیاہ کارنامہ انجام دے کر کرکٹ کے بنگلہ دیش کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔کرکٹ جسے GAME OF GENTLLE MENS کہا جاتا تھا پہلے ہی سٹے بازی اور جوئے کے باعث بدنام ہوچکا تھا اب اس میں گندی سیاست بھی شامل ہوگئی ہے۔ 25 مارچ2014کا دن کرکٹ کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے۔

دیکھا جائے تو یہ بنیادی طور پر یہ پابندی بھارتی ایما ء پر لگائی گئی ہے۔ ایشیا کپ اور T20 ٹورنامٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں بنگلہ دیشی عوام نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کیا اورہ اپنی مثال آپ ہے،بھارت اور بنگلہ دیش کی بھارت نواز حکومت کو یہ بات بری طرح کھل گئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یہ مقامی تماشائیوں پر غیر ملکی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے اور غیر ملکی جھنڈا لہرانے پر پابندی عائد کردی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ T20مقابلوں میں سارے میچز بنگلہ دیش کے نہیں ہیں تو پھر بنگلہ دیشی عوام اسٹیڈیم جاکر میچ کیوں دیکھیں؟ یہ فیصلہ تو خود بنگلہ دیش کے حق میں نقصان دہ ثابت ہوگااور اگر اس کو مثال بناتے ہوئے دیگر ممالک نے بھی ایسے ہی فیصلے صادر کرددیئے تو پھر کرکٹ کے کھیل کا بیڑا غرق ہوجائے گا۔اگرچہ ICCکو اس پر فوری طور پر کوئی کارروائی کرنی چاہیے لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی ICC کوئی ایسا فیصلہ نہ کرسکے گا جس سے بھارت کے مفادات کو کوئی زد پہنچے یا جس میں بھارت کی مرضی شامل نہ ہو کیوں کہ آخر کار بھارت بِگ تھری میں شامل ہے۔ بہر حال بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ کرکے گیم آف جنٹل مین کی روح کو داغدار کیا ہے۔
 
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 535 Articles with 1519870 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More