الیکشن ڈیوٹی انجام دینے والے اساتذۂ کرام

سر کاری سطح پر جب بھی الیکشن، مردم شماری یا انتخابی فہرستوں کی درستگی کا عمل ہو تو اساتذہ کو طلب کیا جاتا ہے،خانہ شماری مردم شماری یا الیکشن ڈیوٹی یا پولیو مہم ہر جگہ سرکاری اداروں کے محنت کش اساتذہ کرام آگے آگے رہتے ہیں ان اساتذہ کرام کو ہمیشہ ان تمام ڈیوٹی سے تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی ٹریننگ کے عنوان پر دور دراز گاؤں میں مقام کرنا پڑتا ہے،اور اکثر وبیشتر تمام ٹیچر حضرات کی ڈیوٹی بھی دور دراز گاؤں میں متعین کی جاتی ہے کبھی نامساعد حالات میں الگ الگ علاقوں میں ناکافی سہولیات کے باوجود اپنے فرائض انجام دینا پڑتے ہیں،الیکشن کے ایک دن پہلے سے تمام اساتذہ کو اپنے پولنگ بوتھ پر قیام کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے، اکثر اساتذۂ کرام کو دور دراز دیہات میں، مخدوش عمارات میں ،کھلے صحنوں میں درختوں کے نیچے قیام کے ساتھ ساتھطرح طرح کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑتی ہیں،اور بھی بہت کچھ ہے جو صرف یہ اساتذہ کرام ہی اپنی قومی خدمت سمجھ کر انجام دیتے ہیں ۔پھربھی پولنگ والے دن عام عوام ان کی تعریف کی بجائے قدم قدم پر تضحیک ،ڈانٹ ڈپٹ ،وغیرہ کرتے ہیں،کم از کم پڑھے لکھے لوگوں کو تو نہیں کرنا چاہئے۔بہرحال ایسے اساتذہ قابل مبارکباد ہیں جو ملک وملّت قوم کے لئے اپنے آپ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں۔
یہی استاد ہیں جو قوم کے معمار ہوتے ہیں
انہی کے دم سے ہم تم صاحبِ دستار ہوتے ہیں

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 225 Articles with 251072 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More