ہجوم

 ارشاد باری تعالٰی!کہ اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو!

دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھے اور ذراتوجہ دیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ کسی بھی ملک کی کی ترقی کا دارومدار اس ملک کی مضبوط ,پر اعتماد اور بہادر قوم پر ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کیا ہیں؟کیا ہم  ایک قوم ہیں؟ قوم ہمشہ ایک ہوتی ہے ان کی منزل ایک ,راہیں ایک ,مقاصد ,سوچ ,خیال سب ایک ہوتے ہیں اور سب سے بڑھکر ہر خطرناک سے خطرناک موڑ پر سب ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور کوئی کسی کے لئے اجنبی نہیں ہوتا!مگر افسوس کہ ہم اک قوم نہیں درحقیقت ہم تو اک ہجوم ہیں اور ہجوم تو بس ہجوم ہوتا ہے ہجوم میں کوئی ایک نہیں ہوتا !سب بکھرے بکھرے اور سب ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہوتے ہیں سب کی راہیں ,مقاصد خواب وخیال اور منزلیں جدا جدا ہوتی ہیں اور اس ہجوم میں سب اپنی دھن میں اور اپنی ذندگی میں مگن ہوتے ہیں ہجوم کھبی اک طرف نہیں جاتا بلکہ سب ادھر ادھرُجاتا ہے باالفاظ دیگر یوں کہیں کہ ہجوم میں سب ایک دوسرے کے لئے بے حس اور خود غرض ہوتے ہیں-

ہم پاکستانی! جب انڈیا ,پاکستان کا میچ ہوتا ہے بس میچ والے دن ایک قوم بن جاتے ہیں!

کاش کہ یہ سترہ کڑوڑ پاکستانی ہمشہ کے لئے ایک قوم بن جائے , رات ہوتے ہی سارے نجی چینل پر ایک سے ایک ٹاک شو چل رہے ہوتے ہیں اور ان ٹاک شو میں سب کے سب تجزیہ نگار ایک دوسرے پر ,,,اور سیاست دانوں پرکیچڑ اچھل رہے ہوتے ہیں میں نہ کوئی سیاست دان ہو,نہ اسکالر,نہ عا لم فاضل,نہ ماہر معاشیات ,اور نہ کوئی سائنس دان ہو,بلکہ ایک عام پاکستانی ہو لہذا میرے خیال سے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھلنے سے بہتر ہے کہ ہم اس ہجوم کو ہجوم سے قوم میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں تو شائد اس ملک کے بشمار مسائل ہجوم کو قوم میں تبدیل کرنے سے حل ہوجائے گے ,آپ خود ذرا سوچئے کہ ہر روزجتنے بھی ٹوک شو آتے ہیں اور جو بحث مباحثہ ہوتا ہے اورآپس میں تجزیہ نگار جس طرح بحث کرتے ہیں ان کے بحث مباحثہ سے آج تک کوئی ایک مسئلہ حل ہوا ہے اک لمحہ کے لئے ذرا سوچئے!ذرا غور وفکر کیجئے -

 

Shireen Qadir
About the Author: Shireen Qadir Read More Articles by Shireen Qadir: 3 Articles with 2989 views Hello,
Aslam O Alikum,
Iam Mrs. Shireen Qadir. I like to write articles and stories, but I also like to reead columns of other writers.
.. View More