✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Society & Culture Articles
گستاخ اہل بیت
(Javed Iqbal Awan, )
جیو نیوز پاکستان کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والوں چینلوں میں سے ایک تھا بعض لوگ تو اسے سیاستدانوں کے لڑائی، الزام تراشی اور دوسرے واقعات جو ہوتے تو چھوٹے تھے مگر جیو نیوز اُنہیں اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا کہ لوگوں کے ذہنوں میں جیو نیوز کے لیے نرم گوشہ پیدا ہو کہ وہ صحیح محب ِ وطن چینل ہے مگر صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ میں نے جیو نیوز پہلی دفعہ 2008میں دیکھا کیونکہ اس سے پہلے دیکھنے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا ۔ جب میں نے ایک دن ہی جیو نیوز دیکھا تو جان گیا کہ وہ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں پیش پیش ہے کبھی فوج کو موردِ الزام کبھی ہمارے لوگوں کو ایسا پیش کرتے ہیں کہ دُنیا میں سب سے زیادہ بُرے ہم پاکستانی لوگ ہیں ۔ ہندوستان کے ڈرامے، فلمیں اور ان کے رسم و رواج ہمیں بتلائے جاتے ہیں ۔ نیوز بلیٹن شروع ہونے کے ساتھ ہی چھوٹے چھوٹے دھماکوں بڑھا چڑھا کر پہاڑ جتنا دکھاتے ہیں اور خاص خاص خبروں (ہیڈ لائنز) کے آخر میں ساتھ یہ بھی بتاتے ہیں کہ آج ہندوستان کے فلمی اداکاروں اور اداکاراؤوں کی سالگرہ ہے ۔کس بھارتی فلم نے زیادہ بزنس کیا ہے ۔ فلاں بھارتی اداکار کیا کر رہا ہے یا اداکارہ کیا کر رہی ہے وغیرہ وغیرہ جو کہ ہمارا نام تک سننا نہیں چاہتے وہ ہمیں اس طرح دکھاتے ہیں جیسے وہ ہمارے اپنے ہیں ۔ جیو نیوز پاکستانی عوام، پاکستان آرمی ،پاکستانی اداروں اور پاکستانی خفیہ اداروں کے خلاف کافی عرصہ سے زہر اُگل رہا ہے۔ پہلے تو مخفی طور پر پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں کے خلاف بولتا تھا مگر اب کافی واضح ہوچکا ہے ۔ حامد میر کا ڈرامہ تو نہ چل سکا پھر اُنہوں نے اہل بیت کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ہمارے جذبات کو مجروح اور تاتار کردیا ۔ جیو نیوز کے مارننگ شو میں شائستہ لودھی نے اُس عورت کو جس نے پاکستان اور اُس کے خفیہ ادارے کو پوری دنیا میں بدنام کیا جیو نیوز نے اُس کا استقبال کرتے ہوئے اُس کے لیے پروگرام میں نئے سرے سے دُلہن اور اُس کے شوہر کو دُلہا بنا کر پیش کیا اور ساتھ میں علی ؓ کرم اﷲ وجھہُ اور فاطمۃ الزہرہؓ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے قوالی پیش کی جس میں علی مرتضیٰ ؓ اور فاطمۃ الزہرہؓ کی شادی کے گیت گائے گئے جو کہ اہل بیت کی شان میں بہت بڑی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں ۔یہ قوالی اُس عورت کے لیے گائی گئی جو کہ ایک غلیظ عورت ہونے کے ساتھ ساتھ ملکِ پاکستان کی بدنامی کا بھی باعث ہے۔ جس کو تو اپنی عزت کا کچھ پاس نہیں وہ کیا خاک وطن اور اسلام کی عزت سنبھالے گی۔ اُس کے لیے یہ منقبت پیش کرنا تو رحمتِ العالمین کی بیٹی یعنی جنت کے نوجوانوں کے سرداروں اور شیر خدا علی ؓکرم اﷲ وجھہُ کی زوجہ فاطمۃ الزہرہؓ کی صریحاً گستاخی کی ہے ۔ کہاں وہ جنت کی عورتوں کی سردار اور مردوں کے سرداروں کی ماں جس کے سر کے بال تک کسی نے نہیں دیکھے اور کہاں یہ وینا ملک جو کہ کہنے کو مسلمان ہے مگر کام مسلمانوں کے نہیں ہیں ۔ فاطمۃ الزہرہؓ تو وہ ہیں کہ تاجدارِ نبوت نبی اکرم ؐ جب بی بی فاطمۃالزہرہؓ کے گھر تشریف لاتے ہیں تو اﷲ کے نبیؐ دستک دیتے ہیں تو بی بی فاطمۃ الزہرہؓ فرماتی ہیں یا رسول اﷲ میں آپ کے سامنے کیسے آؤں کہ میرے پاس تو سر پر رکھنے کا دوپٹہ نہیں ہے تو رسول اکرم ؐ اُن کو اپنی کملی مبارک دیتے ہیں کہ اِسے اپنے سر پر رکھ لو ۔ ارے جیو نیوز والو تمھیں کیا معلوم بی بی فاطمۃالزہرہؓ کون ہیں جِن کے سر کا بال کبھی اُن کے پدر یعنی محمد ؐ نے کبھی نہ دیکھا آپ ان کا مقابلہ کسی غلیظ عورت جو کہ مسلمان کے کہلانے کے لائق نہیں ہے اُس کے ساتھ کر رہے ہیں شرم کرو شرم۔ تم نے اہل بیت کی گستاخی کر کے اہل اسلام اور خصوصاً پاکستانی عوام کے سینوں میں اپنی نفرت کا بیج بو دیا ہے جو کہ اب ایک درخت بن رہا ہے اور مضبوط ہو رہا ہے ۔ اﷲ کے دین کو جس قدر دبایا جائے وہ اُس قدر ہی اُبھرتا ہے ۔ جیو نیوز نے پاکستانی جذبات مجروح کیے۔ آج سنی اور شیعہ یک زبان ہو کر کہہ رہے ہیں کہ جیو نیوز کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ اہل بیت یا اسلام سے جڑی کسی بھی چیز کی توہین نہ کر سکے۔ اُن کو کیا پتہ ہے کہ جب یہ قوم کرنے پر آجائے تو کچھ بھی کر سکتی ہے یہ قوم زندہ قوم ہے کیونکہ زندہ قوموں کے دشمن بھی کئی ہوتے ہیں۔ رہا جیو نیوز کا سوال تو اب جیو کے سر پر دو دھاری تلوار لٹک رہی ہے اب جیو کو جان کے لالے پڑ جائیں گے کہ اُنہوں نے کس کی گستاخی ہے اُن کی جنھوں نے حق و صداقت کا پیغام دیا ، جنہوں نے دنیا کو جینے کا سلیقہ بتلایا باطل کے سامنے سینہ تان کر کھڑے رہنا کی جرأت، جنھوں نے حق کی صدا بلند کرنے کا گُر بتلایا، جنِ نے گھرانے نے اسلام کے لیے اپنے بچے بچے تک کو قربان کر دیا۔ جن کے گھرانے کی گواہی قرآن واحادیث دیتے ہیں۔ حدیت مبارکہ میں آتا ہے:۔ میری اور میرے اہلبیت کی مثال کشتیِ نوغ کی ہے جو اس میں سوار ہو اوہ نجاب پا گیا۔۔۔۔!! امام بخاری ؒنے صحیح بخاری میں روایت کی ہے کہ سیدنا ابو بکر ؓ نے سید نا علی ؓ سے فرمایا : " قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! رسول اﷲ ﷺ کے رشتہ داروں سے حُسن سلوک میرے نزدیک میرے رشتہ داروں کے ساتھ حُسن سلوک سے زیادہ محبوب ہے"۔۔!!!
جِن کے بارے میں ایک شاعر نے کیا خوب کہا ہے:۔
باغِ جنت کے ہیں بہر مدح خوانِ اہلبیت
تم کو مژدہ نار کا اے دشمنانِ اہلبیت
کس زبان سے ہو بیان عز و شانِ اہلبیت
مدح گوئے مصطفیﷺؐ ہے مدح خوانِ اہلبیت
جن کے بارے میں احادیث گواہی دیتی ہوں کہ وہ پاک ہیں اُن سے گندگی کو دُور کردیا گیا ہے تو اُن کا مقابلہ اُس عورت سے کیا جائے جِس کو اپنی عزت کا پاس نہیں ! !! افسوس صد افسو س اس جیو نیوز پر جِس کو ہماری ،ا فواج اور خفیہ اداروں کے عیب تو نظر آتے ہیں مگر اِس وینا ملک کا کردار و فعل نظر نہ آیا اِس نے کیا گُل کھلائے ہیں ۔ جیو نیوز بہت بڑی غلطی کر چکا ہے اب اس غلطی کی سزا اس کو سزا ضروری ملنی چاہیے۔ اِنہوں نے آلِ رسول اور اہلبیت کی گستاخی کر کے ہمارے سینوں میں آگ لگا دی ہے مگر پھر بھی آج کچھ لوگ جیو نیوز کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں ارے کیوں حمایت کرتے ہو یہ وہ لوگ ہیں جن کی جیو پشت پناہی کرتا ہے اُن کے عیب تو چھپاتا ہے مگر جو جیو نیوز کے خلاف ہو اُن کو ذلیل وخوار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا۔ بس بہت ہو گیا ہے اس ملک میں یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیے ، کتنے سالوں سے ہمیں بے وقوف بنائے جارہا ہے ۔ پاکستان کے نام پر ایک بدنما دھبہ ہے جیو نیوز۔ پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ خدارا اس چینل کی حمایت چھوڑ دیں اور جیو نیوز کو بند کر کے یہ ثبوت دیں کہ ہم اہلبیت کی گستاخی قطعاً قبول نہیں کریں گے اور ایسا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ اﷲ اس پاکستان کو ہمیشہ سلامت و تابندہ رکھے گا ۔یہ قوم زندہ قوم ہے ۔جب تک جان میں جان ہے یہ قوم جیو نیوز جیسی کالی بھیڑوں اور دجالی قوتوں کا مقابلہ کرتی رہے گی ۔ ان شاء اﷲ
< PREVIOUS
ڈرتے ڈرتے اب ڈر بھی ڈرنے لگا ہے
NEXT >
مسلمانوں کی ازدواجی زندگی اور مغربی معاشرہ!
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
26 May, 2014
Views: 838
About the Author:
Javed Iqbal Awan
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Society & Culture
Articles
کاروباری ذہنیت
مکتوب ابوالحسن بنام دختر اسلام
مکتوب ابوالحسن بنام دختر اسلام
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ روزمرہ زندگی
View all Society & Culture Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
قَلِیلاً مَّا تَشکُرُون احسان فراموش
بلوچستان امن اور ترقی کی راہ پر
روشنائی دروازے والا شہر
7 دروازوں والا شہر: بہاولپور
The role of media in today's world
CHILD LABOR IN PAKISTAN
Present problems of Pakistan
Short history of pakistan independence (1900-1947)