الّٰلہ ھم پر رحم کر

میں ھمیشۂ کی طرح آج شاہ فیصل مسجد بالکل عین وقت پر پہنچا، اُدھر جماعت کھڑی ھوئی اِدھر میں نے پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی. بھاگتا بھاگتا گیٹ پر پہنچا تو دیکھا رش لگا ھوا ھے لوگ اپنے چپل رکھوا رھے ھیں ٹوکریوں میں کچھ پیسوں کو عوض تاکہ محفوظ رھے خیر وھاں کچھ وقت لگا اور پھر جماعت کی جگہ ڈھونتے ھوئے میں جب دروازے پر پھنچا تو غالِباً آخری رکعت چل رھی تھی میں اسی غرض سے گیا کہ مجمع بڑا ھوگا اور بڑے مجمع میں نماز پڑھنے اور دعا مانگنے کا مزہ ھی کچھ اور ھے مگر جب دیکھا تو صرف دو صفیں مولانا صاحب کے پیچھے کھڑی تھی جن میں اندازاً 400یا اس سے تھوڑے کم لوگ ھونگے اور بقایا باھر میرے اندازے کے مطابق 1000 لوگ نماز سے غافل تفریح کو ترجیح اور تصویر کشی کر رھے تھے. اندر نمازی بھی سلام پھرتے ھی اپنے اپنے انداز میں تصویر بنوانے لگے بعد میں معلوم ہوا کہ جماعت کے کچھ وقت کے بعد وہ ھال خالی کرادیا جاتا ھے اسی لئےھر شخص تصویر بنوانےمیں خاصی جلدی کر رھا تھا.
جہاں تک میرا زہن چلتا ھے ھمارے زوال کی سبسے بڑی وجۂ یہی ھے!
الّٰلہ ھم پر رحم کر
ھم نے تیرے ھر حکم کی دھجیاں اُڑا دی ھیں
پھر بھی تجھ سے رحمت کے اور اپنی قوم کو سربلند دیکھنے کے خواھاں ھے!
Muddasir Khan Khattak
About the Author: Muddasir Khan Khattak Read More Articles by Muddasir Khan Khattak: 3 Articles with 1921 views www.facebook.com/m.muddasirkhankhattak.. View More