وقت انسان کی زندگی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ وقت انسان کی
زندگی کی اکائی ہے۔ وقت انسان کے لیے اللہ کی طرف سے تحفہ آسمانی ہے۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم وقت کو صحیح استعمال کریں۔ جو لوگ وقت کو صحیح استعمال
کرتے ہیں وہ زمانے میں وقت کے ساتھ چلتے ہیں۔ جو لوگ وقت کو صحیح استعمال نہیں
کرتے تو وقت اس کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔
دنیا میں آدمی جتنا بھی دولت مند اور صحت یاب ہو۔اور وقت کو صحیح استعمال نہ
کریں وقت کی قدر و قیمت کو نہ جانے۔ وہ ہمیشہ ہر کام میں ناکام رہتا ہے۔ دولت
اور صحت تو واپس آ سکتی ہے لیکن وقت کا گزرا ہوا ایک ایک لمحہ کبھی بھی واپس
نہیں آسکتا۔اس لیے جن لوگوں نے وقت کی قدروقیمت کو جانا اور وقت کو لمحہ بہ
لمحہ صحیح استعمال کیا۔انہوں نے دنیا میں کامیابی حاصل کی اور اپنا نام روشن
کیا۔ تو اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی وقت کی قدر کریں اور اس کو صیح
استعمال کریں ۔ تاکہ کامیابی ہمارے قدم چوم لے۔ |