بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو ان کے سامنے کئی چیلنجزتھے ڈویژن کے اضلاع میں میں تعمیر وترقی کے تسلسل کوبرقرار رکھنا محکمہ جات کی کارکردگی کو بہتر بنانااور کرپشن کوختم کرنا سرکاری ملازمین کے وقار کو بحال رکھنا اور عوام کے عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ انکو ذہنی پریشانیوں کوبھلانے کیلئے تفریح کی سہولیا ت فراہم کرنا شہری علاقوں کو خوبصورت بناتے ہوئے شہریوں کو سبز اور خوبصورت ماحول فراہم کرنا اگر ہم کمشنر صاحب کی کارکردگی پر طائرانہ اور غیر جانبدارانہ نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں وہ ان چیلنجزمیں خاطر خواہ کامیاب ہوتے نظرآتے ہیں ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعمیروترقی کاسلسلہ پوری مستعدی سے مسلسل جاری ہے اور مزید نئے منصوبے تشکیل پارہے ہیں اور زیر تعمیر منصوبوں پر کام کا میعار اور رفتار چیک کرنے کیلئے وہ خود دورے کرتے ہیں کسی بھی کمی پیشی کی صورت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کررہے ہیں۔کرپشن اگرچہ ہمارے خون میں سرایت کر چکی ہے مگر اس کے باوجود وہ محکمہ جات کو نیٹ اینڈ کلین بنانے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں اور اس سلسلہ میں ڈی سی او عظمت محموداور اے ڈی سی میڈم صالحہ سعید بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے نظرآتے ہیں اگر ہم تفریحی سرگرمیوں کی طرف نظر اٹھاتے ہیں تو گوجرانوالہ کے تھیڑزویران اور فنکار پریشان تھے، شمائل احمد خواجہ کی آمد کے ساتھ ہی اس شعبہ کے سالار حلیم خاں سرگرم ہوگئے اور گوجرانوالہ میں تفریحی سرگرمیوں کی برسات ہونے لگی تھیٹر ہالوں میں قہقہے برسنے لگے اور ملک بھر سے شاعر ادیب فنکار گوجرانوالہ میں ہنسیاں بانٹنے اور داد وصول کرنے لگے شہروں کی خوبصورتی کے معاملے میں کمشنر شمائل احمد خواجہ نے خصوصی دلچسپی لی اور اپنی محنت لگن اور اعلیٰ ذوق کی بدولت شہر بھرکو سرسبز وشاداب بنانے کی ٹھان لی اور سابقہ ادوار میں بارہا گرین بیلٹ کاشور برپاہوا مگر گوندلانوالہ چوک سے شمال کی جانب عزیز کراس تک ہی رہا،اب یہ سلسلہ قلعہ چند تک اور دیگر سٹرکوں پر پھیل رہاہیجوکہ نہایت قابل تعریف اقدام ہے۔بندہ نا چیز کی اعلیٰ سرکاری افسران سے اگرچہ شناسائی تو نہیں اور نہ ہی سرکاری دفتران تک ذیادہ رسائی ہے مگر اس کے باجود اخبارات میں کالموں کے ذریعے کئی مرتبہ کمشنر و ڈی سی او صاحبان کو مغربی حصے کی طرف توجہ مبذول کرنے کی درخواست کی اور اس پر کچھ ہونیوالے کام پران کوخراج تحسین بھی پیش کیا مگر اب چند روز قبل ہمارے لکھے گئے کالم ’’ڈی سی او اور اے سی سٹی کے نام‘‘ کی اشاعت کے دوروزبعد ہی کمشنرآفس سے جاری ہونے والے منصوبوں پر دل عش عش کر اٹھاجن میں شہر کی خوبصورتی کیلئے 10 کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے اور ان میں مغربی بائپاسوں،عالم چوک، اعوان چوک، علی پور چوک سمیت باغبانپورہ چوک، دھلے چوک، گوندلانوالہ چوک سمیت اہم چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے رقم منظور کرنے کااعلان تھا۔ہم کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ کی ان کاوشوں کے بہت معترف ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان سے درخواست گزاربھی ہیں کہ ان منصوبہ جات کو اپنی روایت اور مزاج کے مطابق عملی جامہ پہنائیں کیونکہ اس سے نہ صرف آپ کے مقام ومرتبے میں اـضافہ ہوگابلکہ سرکاری فائلوں اور ریکارڈ کے ساتھ ساتھ آپ کانام لوگوں کے دلوں میں بھی رہے گا۔
Mushtaq Ahmed Sh
About the Author: Mushtaq Ahmed Sh Read More Articles by Mushtaq Ahmed Sh: 11 Articles with 7232 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.