یا اﷲ میرے ملک کا آئین قرآن
کریم اور حدیث رسول ﷺہو آمین
کاش میرے ملک کا آئین صرف ایک لائن ہوتا،میرے مصطفی ﷺ کا آئین ایک مکمل
ضابطہ حیات ہے -
ایسا آئین ، ایسی روشن دلیل جسکی حفاظت کی ذمہ داری خود خدائے برتر کے ذمہ
ہے ، ایسا آئین جس میں کو ئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ، ایسا آئین جو مسلم
تو کیا غیر مسلم کے حقوق کا بھی محافظ ہے۔میرے خدائے برتر اور محمد ﷺکا
مرتب کردہ آئین سے استفادہ نہ کرنے والو،وقت ہے لوٹ آؤ اپنی اصل کی طرف ،تمھاری
مثالیں دنیا نہ دے تو کہنا۔میرے مصطفی ﷺ کا آئین ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔یا
اﷲ ہمیں پیارے نبی حضرت محمد ﷺکا صدقہ ایسا بنا دے کہ تجھے پسند آ جائیں
مظلوموں کی مدد فرماکر ظالموں کو مغلوب فرما،رزق میں برکتیں نازل
فرما،بیماروں کو شفا یاب فرمادے جو ناحق قید ہیں انہیں آزاد فرما،جن کے
ساتھ نا انصافی ہورہی انصاف عطا فرما ،جو بے روزگار ہیں اچھا روزگا ر عطا
فرما ،جو ملک و قوم کا پیسہ ناجائز طریقے سے لوٹنے میں مصروف ہیں انکا
احتساب فرما،جو عوام کو ذلیل و رسوا کر رہے ہیں انہیں ہدائت نصیب فرما ،
اگر ہدائت انکے نصیب میں نہیں عبرت ناک سزاعطا فرما،جو عوام کو اپنا حق
مانگنے پر دہشت گرد اور باغی کہ رہے انکے درمیان بہترین فیصلہ کرنے والے
فیصلہ فرما دے کون دہشت گرد ہے کون باغی ہے بیشک تو ہی منصف عالی ہے ،
جمہوریت کی بالا ستی ، آئین کی بالا دستی کی رٹ لگانے والوں کوببانگ دہل یہ
کہنا نصیب فرما آئین قرآن کریم اور حدیث رسول ﷺ کی بالا دستی ہو گی امیر
غریب کے لئے ایک ہی طرح کا انصاف ہو گا ظالم کٹہرے میں ہو گا مظلوم پناہ
میں خدا را ایسا دن دیکھنا نصیب فرما ،میرے ملک کو امن کا گہوارہ بنا ،
ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر جھنڈوں کی تقسیم سے بالا تر ہو کر بروز محشر
پیارے مصطفی ﷺ کے جھنڈے کے نیچے جگہ حاصل کرنے کے لئے عملاََ حق کا ساتھ
دینے کی توفیق عطا فرما۔جو حق پر ہے اسے عزت سے نواز دے جو ناحق لوگوں کو
ایذا پہنچانے کے در پہ ہیں انہیں ہدائت کی طرف راغب فرما،یا اﷲ بے شک تو
غفور رحیم ہے رحم فرما جہاں جہاں امت مسلمہ تکلیف میں ہے آسانیاں عطا فرما
،کاش میرے ملک کا آئین صرف ایک لائن ہوتا اس پر عمل در آمد ہو رہا ہوتا ،
یا اﷲ میرے ملک کا آئین قرآن کریم اور حدیث رسول ﷺ بنا دے ۔ آمین |