ٹاپ 5

ناقدری کا رونا روتے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں۔ مندرجہ بالا کام کر کے دیکھ لیں ۔

۱۔ سب سے پہلے آئینے میں خود کو روز دیکھ کر مسکرا دیا کریں سننے یں احمقانہ اور اگر کسی نے دیکھ لیا تو احمقانہ ترین کام لگے گا مگر بہر حال تیوریاں چڑھانے سے بہتر ہے کہ انسان مسکرا لے۔
۲۔ پھر دوسروں پہ بھی کبھی کبھار مسکراہٹ نچھاور کردیں اس سے ہوگا یہ کہ دوسرے کو بھی اور آُپکو بھی شگفتگی کا احساس ضرور ہوگا۔ اسکے علاوہ یہ یاد رکھئے گا کہ صنف مخالف کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے احتیاط برتئے گا ورنہ یہ نا ہو کہ نتائج کی صورت میں راقم کو مورد الزام ٹھہرایا جائے۔
۳۔ ہر روز کوئی ذیادہ نہیں پانچ چھ چیزوں کے لئے شکر ادا کرلیں ناک، آنکھ، سانس کا نظام، کان، پانی، زندگی کا ایک اور دن لو پانچ نعمتیں ہو بھی گئیں۔
۴۔ کسی ایک انسان کی مدد کردیں
کسی ایک بچے کو ٹافی لے کر دینا
کسی ایک محلے کی آنٹی کا سودا اٹھا دینا
راستے میں کسی ایک بابا جی کو سہارا دینا
بس چند منٹ بھی نہیں لگیں گے مگر اگر یہ کام روز کر لئے تو نتیجہ خود ہی پتہ لگ جائے گا۔
۵۔ جو بھی کام کیا جائے تھوڑا سا ذیادہ سوچ کر دیکھ کر اور اچھے سے کر لیا جائے
اساءنمٹ بنائی تھوڑی سوچ کر بنا لی اچھی بنالی
کھانا پکایا تھوڑا سوچ کر پکا لیا اور تھوڑا اچھا پکا لیا
آفس ورک کیا تھوڑا بہتر کرنے کی کوشش کر لی
یہ سب ہی کرنا ممکن ہے
حکومت کسی کی ہو
مالی حیثیت ذات پات جنس عمر رنگت سے بالاتر ہو کر یہ کام کئے جاسکتے ہیں
مگر
ابھی انکی پریکٹس کر کے تو دیکھیں فائدہ صرف پریکٹس کرنے والے کو ہی ہوتا ہے
اور
یہ پانچ کام صرف شروعات ہیں
ایک بہتر اور اچھی مسکراتی مارننگز اینڈ ایوننگز کے لئے
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293070 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More