ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان گنت ایسے کام ہوتے ہیں جن
کا مقصد واضح نہیں ہوتا٬ گھنٹوں پر محیط بے مقصد میٹنگ اور غیر متوقع
مداخلت ہمارے مسائل میں اضافہ کرتی ہیں- حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام عوامل
ہماری کارکردگی کو بری طرح متاثر کرتے ہیں- اس مسئلے کا آخر حل کیا ہے؟ اگر
ہم پرسکون ہوکر سوچیں تو اس زندگی کا تصور کرسکتے ہیں جو ہم گزارنا چاہتے
ہیں اور اس خواب کو پورا کرنے کے لیے جو ضروری اقدامات ہیں وہ سامنے لا
سکتے ہیں- مندرجہ ذیل مشوروں کو اپنا کر ہم اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی
کو بہتر بنا سکتے ہیں-
|
کامیابی کی وضاحت
یہ آپ صرف جانتے ہیں کہ کون سا کام کرنے میں آپ کو خوشی محسوس ہوتی ہے اور
آپ کس کام میں آپ سکون محسوس کرتے ہیں؟ جب آپ کوئی مقصد حاصل کرنا چاہیں
چاہے وہ کسی نئے کاروبار کا آغاز ہو٬ کوئی کتاب لکھنا ہو یا پھر کسی ریس
میں جیتنا ہو تو سب سے پہلے اسے اپنے دماغ میں آغاز سے لے کر اختتام تک
سوچیں- اس سے آپ کے دماغ میں اپنے مقصد میں کامیابی کی واضح تصویر سامنے
آجائے گی- اس کے بعد اپنے سوچے ہوئے تمام منصوبے کو تحریر کی صورت میں
محفوظ کرلیں اور روزانہ اس کا مطالعہ کرتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں- |
|
کامیابی کا تجزیہ
ماضی میں حاصل ہونے والی کسی ایسی کامیابی کے بارے میں سوچیں جس پر آپ نے
بہت فخر محسوس کیا ہو- اسی طرح اپنے کسی نئے پروجیکٹ کی ممکنہ کامیابی کا
بھی تصور کیجیے اور اپنے انہی احساسات کے ساتھ ہی اپنے اس خواب کو پورا
کرنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کریں- یوں آپ مایوسی کی دلدل سے نکل سکیں
گے-
|
|
امیدیں نا باندھیں
کامیابی اس بات کی محتاج نہیں کہ آپ نے کس تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کی
اور آپ کا تعلق کس خاندان سے ہے- اس بات کی امید ہرگز نہ رکھیں کہ جس چیز
کو آپ حاصل کرنے کی خواہش کریں گے وہ آرام سے آپ کو حاصل ہوجائے گی اور نہ
ہی آپ خود کو دوسروں سے زیادہ اس چیز کا حق دار تصور کریں- مناسب یہ ہے کہ
آپ اپنے کام پر دھیان دیں ورنہ کچھ کھو دینے کا خوف ہمیشہ قائم رہے گا-
|
|
چھوٹی سے بڑی سوچ
کوئی انسان اپنے آپ کو راتوں رات تبدیل نہیں کرسکتا- لہٰذا مناسب یہ ہے کہ
آپ اپنے مقاصد کو چھوٹے چھوٹے مراحل میں ترتیب دیں اور سوچ سمجھ کر ہر قدم
اٹھائیں اور آہستہ آہستہ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں -زیادہ تیزی کی صورت میں
ناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
|
|
ثابت قدمی کامیابی کی کنجی ہے
ہر کام میں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے کام لیجیے اور اپنے مقاصد کو اتنا
وقت ضرور دیجیے جتنی اس کی ضرورت ہے- فوراً نتائج کی امید باندھنے اور
نتیجہ حاصل کیے بغیر جلدی پلٹنے کی صورت میں آپ افراتفری کا شکار ہوسکتے
ہیں اور آپ کی تخلیقی اور مثبت سوچ بھی تباہی کا شکار ہوسکتی ہے- اور یہ
عمل نہ صرف آپ کی دماغی صحت پر بلکہ جسمانی صحت پر بھی بری طرح اثر انداز
ہوگا-
|
|
ترجیحات
اپنے سب سے زیادہ ضروری کام سب سے پہلے نمٹائیں- اگر بڑے کاموں کو
پورا کرنے کے لیے چھوٹے اور کم ضروری کاموں کی قربانی دینی پڑے تو یہ جائز
ہے اور اس میں کوئی مضحکہ نہیں- عموماً صبح کے اوقات میں انسان کے کام کرنے
کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے- سب سے بہتر عمل یہ ہے کہ آپ اس بات کا تعین کریں
کہ کس وقت آپ کے کام کرنے کی صلاحیت قدرے بہتر ہے- اس حساب سے اپنے کاموں
کو ترتیب دیں-
|
|
نمائندگی
آپ ہر کام اکیلے سرانجام نہیں دے سکتے لہٰذا اس بات کا تعین کریں کہ کون اس
کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکتا ہے- اس طرح آپ اپنا وقت کسی دوسرے
ضروری کام کو دے سکتے ہیں- اس بات کو نظر میں رکھیں کہ آپ کا وقت قیمتی ہے
اور وہ کام جن کی زیادہ ضرورت نہیں انہیں مؤخر کردینا بہتر ہوتا ہے-
|
|
بہترین معاون کو تلاش کریں
اس بات کو نظر میں رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ ان تمام نکات کو عملی جامہ
پہنانے کے لیے ان لوگوں کو اپنے کام میں شامل کریں جن کی سوچ آپ سے ملتی ہو-
ایسے دوست٬ احباب کی خدمات حاصل کریں جو سب سے مناسب ہوں٬ آپ کی کامیابی کو
تسلیم کر سکیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے آپ کو آگاہ کرسکیں- مدد کہیں سے
بھی آسکتی ہے اس لیے ہر طرف رکھیں-
|
|
ہمت قائم رکھیں
اپنے آپ کو مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رکھیں- اس امر کی اشد ضرورت
ہے کہ اپنے ہمت اور ثابت قدمی کو اپنائیں- ان لوگوں کے طرزِ زندگی کو سامنے
رکھیں جنہوں نے “ ہمت کی داستانیں “ رقم کی ہیں- اور ایسے ماحول کو تلاش
کریں جس میں آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہوں- |
|
کام کو ترتیب دیں
ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ (پراجیکٹ) میں ہاتھ ڈالنا بہتر نہیں- آپ کو
چاہیے کہ ایک وقت میں ایک ہی کام پر توجہ دیں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار
کریں- ہر کام پر الگ وقت اور محنت صرف کریں اور ساتھ ہی اس بات کا اندازہ
بھی لگائیں ایک وقت میں آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں- |
|