خواہش ہو تو ایسی !

غالب نے کہا تھا
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
آج کل ہماری بھی عجیب و غریب خواہشیں ہیں ۔کسی کو بہت بڑے صنعتکار بننے کا شوق ہے تو کوئی دولت کے حصول میں پاگل ہورہا ہے ۔مردتو رہے ایک طرف اب تو ہمارے معاشرے میں خواتین نے بھی اپنے خواہشوں کو اظہار برملا شروع کررکھا ہے ،گزشتہ دنوں میڈیا کی زینت بننے والی خبریں قارئین نے دیکھے ہونگے کہ کس ہٹ دھرمی سے خواتین ایک سیاستدان سے شادی کا اظہار کرتی رہیں ۔

مگراس دنیا میں نیک خواہشات رکھنے والو ں کی بھی کمی نہیں اور ان میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں ۔

ایک ایسی ہی خبر گزشتہ دنوں اخبارات کی زینت بنی کہ
”سعودی لڑکی کی دوران حج موت کی خواہش پوری ہوگئی“

سعودی عرب کے شہری احمد المالکی نے میڈیا کوبتایا کہ ان کی 25 سالہ بیٹی نے انہیں موبائل پر ایس ایم ایس کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور اس کی خواہش ہے کہ اسے موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے،لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی جو حج کے تمام ارکان ادا کر چکی تھی اور جب اس نے مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔لڑکی کے والد نے کہا کہ لوگ ان کے پاس جب بیٹی کی تعزیت کرنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے تعزیت نہ کریں بلکہ مجھے مبارک باد دیں اور اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

یہ ایک علمی بحث ہے کہ” موت کی تمنا کرنی چاہیے یا نہیں ؟“اور اس پہ علما ءکرام ہی بات کرسکتے ہیں البتہ یہاں اتنی بات کہی جاسکتی ہے کہ اس پرفتن دور میں جہاں ہم لوگ طرح طرح دنیاوی خواہشوں کی تکمیل میں پریشان ہو رہیں وہا ں ایک معصوم لڑکی ارض ِ مقدس میںاور ایام ِ حج میں اپنے خالقِ حقیقی سے جاملنے کی خوہش ایک قابلِ تحسین جذبہ ہے ۔
فضل حق شہبازخیل
About the Author: فضل حق شہبازخیل Read More Articles by فضل حق شہبازخیل: 9 Articles with 9711 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.